جلوس ہائے عزا پر حملوں اور شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی کوشش ناکام،سعودی نواز تکفیری دہشتگرد واصل جہنم
پولیس، سیکیورٹی فورسز اور انٹیلیجنس اداروں نے انفارمیشن ملتے ہی بروقت کاروائی کی جس کے نتیجے میں دہشتگرد کمانڈر شیخ وقاص عرف خالد کو ٹھکانے لگا دیا۔

شیعیت نیوز: محرم الحرام میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام ،ڈیرہ اسماعیل خان میں زکوڑی قبرستان کے قریب دہشت گردوں کی موجودگی پر انٹیلیجنس انفارمیشن کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز کا آپریشن۔سعودی نواز ملک دشمن تکفیری دہشت گرد واصل جہنم ۔
آپریشن کے دوران تحریک طالبان پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان کا اہم کمانڈر شیخ وقاص عرف خالد ولد عبدالصمد سکنہ عید گاہ کلاں ڈیرہ اسماعیل خان حال مقیم ملتان جو کہ فائرنگ سے موقع پر ہلاک ہو گیا ہے۔
دہشتگرد کمانڈر شیخ وقاص عرف خالد سیکیورٹی فورسز پر حملوں، پولیس اور اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ میں پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔
یہ بھی پڑھیں: دہشت گردافغانی شہری عبد اللہ سندہی ملعون کی مولا حسین (ع) کے نام مبارک کے بینرز کی بے حرمتی،مومنین کے دھرنے جاری
ہلاک دہشتگرد کمانڈر شیخ وقاص عرف خالد کی سر کی قیمت گورنمنٹ نے تیس لاکھ مقرر کی ہوئی تھی۔ ہلاک دہشتگرد کمانڈر سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد جس میں گرنیڈز اور پسٹل شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد کمانڈر شیخ وقاص ڈیرہ اسماعیل خان میں محرم الحرام کےدوران جلوس و مجالس میں دہشتگردانہ کارروائی کرنا چاہتا تھا جس میں اہم شخصیات کو ٹارگٹ کرنا بھی شامل تھا۔
پولیس، سیکیورٹی فورسز اور انٹیلیجنس اداروں نے انفارمیشن ملتے ہی بروقت کاروائی کی جس کے نتیجے میں دہشتگرد کمانڈر شیخ وقاص عرف خالد کو ٹھکانے لگا دیا۔