دہشت گردافغانی شہری عبد اللہ سندھی ملعون کی مولا حسین (ع) کے نام مبارک کے بینرز کی بے حرمتی،مومنین کے دھرنے جاری

10 اگست, 2021 10:30

شیعیت نیوز: دہشت گردافغانی شہری عبد اللہ سندھی ملعون کی مولا حسین (ع) کے نام مبارک کے بینرز کی بے حرمتی پرماتلی اور بدین کےعزاداروں کا کالعدم دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ کے خلاف شدید احتجاج و دھرنا ۔ ریاستی سرپرستی میں پروان چڑھنے والے کالعدم گروہوں کے گستاخوں کی گرفتاری کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق یکم محرم الحرام کو خلیفہ سوئم کے یوم وفات کی جھوٹی اور من گھڑت تاریخ کو بنیاد بنا کر جلوس مداح صحابہ نکالنے والی سعودی نواز دہشت گرد تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے محرم الحرام کے حوالے سےلگائے گئے نواسہ رسول ؐ امام حسین ؑ کے نام کے بینرز کی بے حرمتی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کی ریاست مدینہ میں رسول اکرمؐ کی اعلان کردہ عید غدیر منانے پر 74 سالہ تاریخ میں پہلا مقدمہ درج

کالعدم سپاہ صحابہ کے مقامی سرغنہ اور دہشت گرد افغان شہری عبداللہ سندھی کی سربراہی میں ٹنڈو غلام علی (ڈگری) ٹنڈو غلام علی (دمبالو)سے ریلیاں نکالی گئیں جو کہ ٹنڈوباگو سے نکالی جانے والی مرکزی ریلی میں شرکت کیلئے روانہ ہوئیں تو ٹنڈوغلام علی میں محرم الحرام کی مناسبت سے آویزاں مولا حسینؑ کے نام کے بینر کواتار کر پھینک دیا گیا۔

بینرز کی بےحرمتی روکنے کیلئے آگے بڑھنے والے چند عزاداوں کو بھی کالعدم سپاہ صحابہ کے مسلح دہشت گردوں نےبدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کھڑی تماشہ دیکھتی رہی۔ اس توہین آمیز واقعے کے خلاف مومنین نے سردار شاہ کی زیر قیادت ماتلی پریس کلب اور تھانہ ٹنڈو غلام علی کے باہر احتجاجی دھرنا دے دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: اہل تشیع کمیونٹی نے ہماری جانوں کی حفاظت کی،مذہبی جنونیت کاشکار ہندو برادری کا انکشاف

ذرائع کےمطابق مظاہرین کا ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ کے ان شرپسند عناصر اور ان کے سرغنہ عبد اللہ سندھی کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور انہیں سخت سزا دی جائے ۔

12:37 شام مارچ 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔