” اَعظــَـم الله اُجـُـورَنـا و اُجـُـورَکُم ، فـِی مـَصَابــنـَا اَلحـسَین (ع) "محرم الحرام1443 ہجری کا چاند نظر آگیا

09 اگست, 2021 17:04

شیعیت نیوز: سرزمین پاکستان پر ماہ محرم الحرام 1443 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے ،مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان نے چاند نظر آجانے کا اعلان کردیا ہے، کل 10 اگست 2021 بروز منگل یکم محرم الحرام ہوگی، یوم عاشورہ 19 اگست 2021 بروز جمعرات برپا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ماہ محرم الحرام 1443 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئےمرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس چیئرمین مولانا ابوالخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام شریک ہوئے، چیئر مین رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر سے موصولہ شہادتوں کی بنیاد پر اب سے چند منٹ قبل پریس کانفرنس کے دوران محرم الحرام 1443 ہجری کا چاند نظر آجانے کا اعلان کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: رہنما شیعہ علماءکونسل علامہ اسداقبال زیدی کی کوششوں سے2 سال سے سیل شدہ امام بارگاہ عزاداروں کیلئے کھول دیا گیا

واضح رہے کہ محرم الحرام 1443 ہجری کاچاند نظر آجانے کے بعد یکم محرم الحرام 1443 ہجری کل 10 اگست 2021 بروز منگل کو ہوگی جبکہ یوم عاشورہ 19 اگست 2021 بروز جمعرات ہوگیا۔

حکومت پاکستان روائتی انداز میں 9 اور 10 محرم الحرام کو ملک بھر میں عام تعطیل کااعلان کرے گی،واضح رہے کہ محرم الحرام کا چاند آجانے کے اعلان کے ساتھ ہی ملک بھر میں عزا کا فرش بچھنا شروع ہوگئے ہیں، عزاخانے ، امام بارگاہ ، گلی محلے سب سیاہ پوش ہورہے ہیں جبکہ ملک بھرمیں شبیہ علم حضرت عباس ؑ کی پرچم کشائی کی تقریبات بھی منعقد کی جارہی ہیں۔بعض شہروں میں شب یکم محرم الحرام کی مناسبت سے مجالس عزا کا بھی آغاز ہورہا ہے ۔

1:52 صبح مارچ 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔