اہم ترین خبریںپاکستان

آیت اللہ ابراہیم رئیسی کے دور میں پاک ایران تعلقات میں استحکام آئے گا، علامہ ناصر عباس جعفری

شیعیت نیوز : سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ ناصر عباس جعفری نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نومنتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو منصب صدارت کا حلف اٹھانے اور اپنا عہدہ سنبھلانے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ صدر اسلامی جمہوریہ ایران آیت اللہ ابراہیمی رئیسی کوعہدہ صدارت کا حلف اٹھانے پر دل کی گہرائی سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی نومنتخب ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی سے ملاقات

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آیت اللہ ابراہیم رئیسی کے دور صدارت میں پاکستان اور ایران کے مابین برادرانہ تعلقات میں مزید استحکام آئے گا اور اس رشتے کے خلاف سازشوں میں مصروف عناصر کو شکست ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button