اہم ترین خبریںیمن

البیضاء میں یمنی مسلح افواج کی بڑی پیشقدمی، 390 مربع کلومیٹر کا علاقہ آزاد

شیعیت نیوز: یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی افواج و عوامی مزاحمتی فورسز نے صوبہ البیضاء میں قابض تکفیری دہشت گردوں کے خلاف وسیع پیشقدمی کی ہے۔

عرب چینل المسیرہ کے مطابق ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ ’’النصر-2 ‘‘ آپریشن میں عوامی مزاحمتی فورسز کے ساتھ ساتھ یمنی مسلح افواج کی مختلف ڈویژنوں نے بھی حصہ لیا جس میں تکفیری دہشت گردوں کی دسیوں بکتر بند گاڑیاں تباہ اور بڑی مقدار میں گولہ و بارود اور جنگی سازوسامان غنیمت میں لیا گیا ہے۔

جنرل یحیی سریع نے میڈیا کو بتایا کہ جارح سعودی فورسز کی حلیف دہشت گرد جماعتوں داعش و القاعدہ کو اس آپریشن میں شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ یمنی افواج کے ترجمان نے کہا کہ اس معرکے میں 160 دہشت گرد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں دوسرے دہشت گرد گرفتار بھی کر لئے گئے ہیں۔

جس کے نتیجے میں نعمان و ناطع نامی 2 اضلاع پر مشتمل 390 مربع کلومیٹر کا علاقہ مکمل طور پر آزاد کروا لیا گیا ہے جسے عوام کے لئے قابل رہائش بنانے کی خاطر مقامی سکیورٹی فورسز کے ہمراہ ملکی مسلح افواج بھی تا حال مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : گورنر سندھ عمران اسماعیل سے جعفریہ الائنس کے وفد کی ملاقات

یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کے کرایہ کے فوجیوں اور القاعدہ کی درجنوں گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران داعش و القاعدہ کے ٹھکانوں کے خلاف بدر و سعیر میزائل کے 13 آپریشنز کے ساتھ ساتھ 19 ڈرون کارروائیاں بھی انجام دی گئیں۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان کے مطابق النصر آپریشن کے دونوں مرحلوں میں الصومعہ، الزہراء، نعمان و ناطع نامی اضلاع پر مشتمل کل 500 کلومیٹر کا علاقہ آزاد کروایا گیا جبکہ اس دوران 510 تکفیری دہشت گرد ہلاک اور 760 زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جارح سعودی فوجی اتحاد نے اس آپریشن کے دوران تکفیری دہشت گردوں کی پشت پناہی کی خاطر یمنی افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کے خلاف 76 ہوائی حملے کئے ہیں جبکہ جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے دہشت گردوں کو فراہم کی جانے والی اس حمایت کے تمام ثبوت محفوظ کر لئے گئے ہیں۔

جنرل یحیی سریع نے اپنی گفتگو کے آخر میں زور دیتے ہوئے کہا کہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز مقامی عوام کے تعاون سے عنقریب ہی صوبہ البیضاء کے دوسرے حصوں کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے پاک کر دیں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button