اہم ترین خبریںپاکستان

زائرین امام حسینؑ کیلیے بڑی خوشخبری، پی آئی اے نے بڑا اعلان کردیا

شیعیت نیوز : زائرین امام حسینؑ کیلیئے پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کا اہم اعلان، محرم کے پہلے عشرے میں خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی ایئرلائنز پی آئی اے نے عشرہ محرم الحرام میں عراق کیلئے خصوصی پروازوں کا اعلان کر دیا، نجف کیلئے براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں شیخ ابراہیم زکزکی کی رہائی، دنیا بھر کے انقلابیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، علامہ مقصود ڈومکی

ترجمان پی آئی اے کے مطابق 11 اگست سے نجف کیلئے خصوصی پروازوں کا شیڈول ترتیب دیا گیا ہے۔ لاہور کے علاوہ کراچی اور اسلام آباد سے براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی، جبکہ 21 اگست سے واپسی کا شیڈول ترتیب دیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق عاشورہ پر پاکستان سے براہ راست پروازوں کا مطالبہ بہت عرصے سے کیا جا رہا تھا، تمام مذہبی موقعوں پر خصوصی پروازوں کا انعقاد پی آئی اے کی روایت رہی ہے، حکومت اور وزیر ہوا بازی کی خصوصی ہدایات پر یہ پروازیں ایسے ترتیب دی جا رہی ہیں کہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔

متعلقہ مضامین

Back to top button