اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

فلسطینی شہری کے چاقو حملے سے ایک صیہونی زخمی

شیعیت نیوز: مقبوضہ فلسطین میں چاقو حملے سے ایک صیہونی زخمی ہوگیا۔ دوسری طرف جبرل الرجوب نے سینیر دانشور نزار بنات کے قتل کی ذمہ داری فلسطینی اتھارٹی پر عائد کی ہے۔

خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی کالونی کے ایک باشندے پر مقبوضہ فلسطین میں چاقو سے حملہ کیا گیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی میڈیا ذرائع نے پیر کی شام ایک صیہونی شہری کے چاقو سے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی شہاب کی رپورٹ کے مطابق اس صیہونی پر بتاح تکفا شہر کے نزدیک چاقو سے حملہ کیا گیا۔

میڈیا ذرائع نے تاکید کی ہے کہ چاقو حملے کے بعد صیہونی بری طرح زخمی ہوگیا اور اس بارے میں تحقیقات جاری ہے۔

آج سے ٹھیک ایک مہینے پہلے اسرائیلی میڈیا نے مقبوضہ فلسطین کے مشرقی علاقے میں ایک صیہونی فوجی پر چاقو سے حملے کی خبر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی رضاکار فورس حشدالشعبی کا ایک کمانڈر ابو صادق الخشخشی شہید

دوسری جانب تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن اور سینیرسیاست دان جبرل الرجوب نے سینیر دانشور نزار بنات کے قتل کی ذمہ داری فلسطینی اتھارٹی پر عائد کی ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ مقتول نزار بنات کے خاندان کو اس معاملے کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیے۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جبریل الرجوب نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی نزاربنات کے قتل کی ذمہ دار ہے۔ اس معاملے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خاندانوں کا نزار بنات کے خاندان سے کوئی جھگڑا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی کو نزار بنات کے قتل کی تحقیقات کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت اور اس حوالے سے قوانین کا نفاذ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نزار بنات کے خاندان کے لیے یہ مناسب نہیں کہ وہ اس قتل کو سیاسی رنگ دیں اور اسے عالمی مسئلہ قرار دے کر فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔

ایک سوال کے جواب میں جبریل الرجوب نے نزار بنات کے قتل کے سیاسی محرکات کی بھی تردید کی اور کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ فلسطینی اتھارٹی نزار بنات کے قتل کے پرکمزوری دکھائی گی اور قصاص نہیں لے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button