دنیا

افغانستان میں قندھار ایئر پورٹ پر تین راکٹوں سے حملہ

شیعیت نیوز: افغانستان کے دوسرے بڑے شہر قندھار ایئر پورٹ پر تین راکٹوں سے حملہ کیا گيا ہے۔

اطلاعات کے مطابق قندھار ایئر پورٹ پر کئے گئے راکٹ حملوں سے فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

قندہار ايئر پورٹ کے ڈائریکٹر مسعود پشتون نے کہا ہے کہ کل رات ايئر پورٹ پر تین راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ دو راکٹ رن وے پر لگے جس کی وجہ سے ايئر پورٹ کی پروازوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی حکومت سعودی عرب کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لئے تیار ہے

دوسری جانب افغانستان کے کئی اضلاع  پر طالبان کے قبضے کے بعد بڑی تعداد میں شہریوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔

اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں ہرات شہر اور اس کے مضافات میں گزشتہ چار دنوں سے فوج اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور 90 زخمی ہو گئے ہیں ۔ فوج اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں عام شہریوں کے علاوہ کم از کم 16 فوجیوں کی بھی جانیں گئی ہیں۔

اتوار کے روزطالبان کی جانب سے ہرات کے مضافاتی علاقوں پر قبضہ کرنے کے بعد افغان فورسز نے سڑکوں پر شدید لڑائی لڑی اور طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔

اس رپورٹ کے مطابق ہرات میں سیکڑوں کمانڈر تعینات کردیے گئے جبکہ لشکر گاہ شہر میں حملوں کو روکنے کے لیے مزید فوجی دستوں کو طلب کرلیا گیا ہے ۔

افغانستان میں مئی کے آغاز سے لڑائی میں اس وقت اضافہ ہوا جب غیر ملکی افواج نے انخلا شروع کیا جو اب تقریباً مکمل ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان، شہید علی شبلی کے جلوس جنازہ میں فائرنگ، متعدد شہید و زخمی

طالبان نے بڑے دیہاتی رقبے اور اہم سرحدی گزرگاہوں پر قبضے کے بعد اب صوبائی دارالحکومتوں پر حملے کرنا شروع کردیے ہیں۔

2 لاکھ آبادی والے شہر لشکر گاہ کے ایک رہائشی نے بتایا کہ شہر کے ہر حصے پر بمباری کی گئی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق طالبان نے گذشتہ دو دنوں سے ہرات، ہلمنڈ ، قندھار اور تخار پر شدید حملے کئے ، لیکن افغان سکیورٹی فورسز نے ان کے حملوں کو ناکام بنادیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button