دنیا

13 ممالک کا اسرائیل کو افریقی یونین سے نکال باہر کرنے پر اتفاق

شیعیت نیوز: افریقی ملک الجزائر سمیت 13 ممالک نے اسرائیل کو افریقی یونین سے نکال باہرکرنے پر اتفاق کیا ہے۔

الجزائر کے ایک ٹی وی چینل الواقع کے مطابق افریقی یونین کے رکن ممالک نے صیہونی ریاست کو یونین سے نکال باہر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ افریقی ممالک کی طرف سے یہ اقدام قضیہ فلسطین کی حمایت کے ضمن میں کیا ہے۔

اسرائیل کو یونین سے باہر نکالنے کے لیے جنوبی افریقا، تونس، ارٹیریا، سینیگال، تنزانیا، نیجیر، جزائر القمر، گیبون، نائیجیریا،زمبابوے، لائبیریا، مالی اور سیشل شامل ہیں۔

ٹی وی چینل کے مطابق الجزائر سمیت دوسرےممالک نے اسرائیل کو افریقی یونین سے نکال باہر کرنے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

الجزائری وزیر خارجہ رمضان لعامرہ کا کہنا ہے کہ الجزائر کا سفارتی مشن افریقی یونین میں اسرائیل کی شمولیت کے خلاف ہاتھ باندھ کرنہیں بیٹھے گا۔

رپورٹ کے مطابق الجزائر کے وزیر خارجہ رمطانے لامامرہ نے اس حوالے سے خبرنگاروں کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ افريقی یونین نے غاصب صیہونی حکومت کو رکنیت دینے کا اقدام اپنے اراکین کے مشورے کے بغیر انجام دیا ہے جبکہ الجزائر اس غير قانونی اقدام کے مقابلے میں ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھا نہیں رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے اسرائیل کو فوجی ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری دے دی

انہوں نے کہا کہ یہ سفارتی کوششیں درحقیقت افریقی اتحاد میں غاصب صیہونی حکومت کی غیر قانونی شمولیت کا ردعمل ہے جبکہ اس مقصد کے حصول کے لئے تل ابیب کے سفارت کاروں نے سالہا سال سے سر دھنا ہے۔

الجزائر کے وزیر خارجہ نے تاکید کی کہ غاصب صیہونی حکومت کو قبل ازیں بھی ’’افریقی اتحاد کی تنظیم‘‘ میں عبوری رکنیت حاصل تھی جسے سال 2002ء میں ختم کر دیا گیا تھا اور اس کے بعد ’’افریقی اتحاد‘‘ نے اس تنظیم کی جگہ لے لی۔

رأی اليوم نے لکھا کہ رمطانے لامامرہ عنقریب ہی شروع ہونے والے تیونس، ایتھوپیا، سوڈان اور مصر کے اپنے دوروں کے دوران بھی افریقی اتحاد میں اسرائیلی شمولیت پر مزید سفارت کاری انجام دیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button