مصر کی عدالت نے اخوان المسلمین کے 24 رہنماؤں کو پھانسی کی سزا سنا دی

30 جولائی, 2021 13:11

شیعیت نیوز: مصر کی ایک عدالت نے اخوان‌ المسلمین کے 24 رہنماؤں کو پھانسی کی سزا سنائی ہے۔

ارنا کے مطابق مصر کی عدالت نے جمعرات کے روز اخوان المسلمین کے ان رہنماوں اور اراکین کو اس وقت کے آرمی چیف عبدالفتاح السیسی کے خلاف فوجی کودتا کرنے کے الزام میں پھانسی کی سزا کا حکم دیا ہے۔

مصر میں حکومت مخالفین کا ماننا ہے کہ عبد الفتاح السیسی کی حکومت سے وابستہ عدالتوں نے گزشتہ برسوں کے دوران بے بنیاد اور جھوٹے مقدموں کے تحت اخوان المسلمین کے کئی رہنماوں اور اراکین کو بڑی بڑی سزائیں سنائی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ باقر عباس زیدی کا کراچی میں معصوم بچوں کے اغوا اور جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار

واضح رہے کہ اس سے قبل پورٹ سیعد (Port Said) کی عدالت نے اگست 2015 میں محمد بدیع، محمد البلتاجی اور صفوت الحجازی اور اخوان المسلمین کے دیگر 16 افراد کو 25 سال قید کی سزا سنائی تھی جبکہ دیگر 76 ملزموں کو ان کی عدم موجودگی میں عمر قید کی سزائیں سنائی تھیں۔

عبد الفتاح السیسی نے 2013 میں ایک فوجی کودتا کے ذریعے مصر کے صدر محمد مرسی کو اقتدار سے برطرف کر کے حکومت پر قضہ کیا تھا۔ اقتدار پر قابض ہونے سے پہلے عبد الفتاح السیسی مصر کے وزیر دفاع تھے۔

مصر کے اعلی حکام نے 2013 میں اخوان المسلمین کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر دیا تھا۔

3:06 شام مارچ 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔