ایران

ایران میں کورونا کی نئی لہر میں تیزی، 357 مریض جاں بحق

شیعیت نیوز: ایران میں بھی کورونا کی نئی لہر میں تیزی آگئی ہے۔

ایران کی وزارت صحت نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ ملک میں کورونا کی نئی لہر کے دوران تین سو ستاون کورونا مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ چونتیس ہزار نو سو اکاون نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

ایران میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد سینتیس لاکھ اٹھاون ہزار ایک سو ستانوے ہوگئی ہے جن میں سے نواسی ہزار چار سو اناسی مریض کورونا میں مبتلا ہو کر جان بحق ہوچکے ہیں اور بتیس لاکھ اکانوے ہزار نو سو اناسی مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ چوراسی لاکھ چوہتر ہزار تین سو بتیس افراد کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز اور چوبیس لاکھ چھیانوے ہزار چھے سو ستتر مریض دوسری ڈوز بھی لے چکے ہیں۔

ایران میں اب تک کورونا ویکسین کی ایک کروڑ نو لاکھ اکہتر ہزار نو ڈوز دی جا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : موساد کے دہشت گرد نیٹ ورک پر ایرانی وزارت انٹیلی جنس کا کاری ضرب

دوسری جانب ایران کے رازی انسٹیٹیوٹ کے نائب سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ رازی کوو پارس کورونا ویکسین کے دوسرے مرحلے کا ٹرائل جلد ہی مکمل ہو جائے گا۔

رازی انسٹیٹیوٹ کے نائب سربراہ محمد حسن فلاح مہرآبادی نے منگل کے روز ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں رازی کوو پارس ویکسین کے انسانی ٹرائل کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے ٹرائل میں پانچ سو رضاکار افراد کو ویکسین کا دوسرا ڈوز لگایا گیا ہے جبکہ تیسرا مرحلہ بھی عنقریب شروع کر دیا جائے گا۔ فلاح مہرآبادی کا کہنا تھا کہ آئندہ ایک ماہ کے اندر اس ویکسین کی کم سے کم دس لاکھ ڈوز تک پیداوار شروع ہو جائے گی۔

ایران کا رازی کوو پارس کورونا ویکسین، انجکشن کے علاوہ اسپرے کی شکل میں بھی تیار کیا گیا ہے جو عالمی ادارہ صحت کے وضع کردہ اصول و معیار کے عین مطابق ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button