اہم ترین خبریںایران

موساد کے دہشت گرد نیٹ ورک پر ایرانی وزارت انٹیلی جنس کا کاری ضرب

شیعیت نیوز: ایران کی وزارت انٹیلیجنس نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے موساد کے کئی ایجنٹوں اور جاسوسوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹلیجنس کے انسداد جاسوسی کے ڈائریکٹر جنرل نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلیجنس نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے موساد کے کئی ایجنٹوں اور جاسوسوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں نے اندرون ملک اور بیرون ملک وسیع اقدامات اور اطلاعات کی بنیاد پراسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد پر کاری ضرب وارد کی ہے اور موساد سے منسلک اور وابستہ کئی ایجنٹوں اور جاسوسوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ری برتھ آف مڈل ایسٹ کے منصوبے کی آڑ میں خطے کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

انھوں نے کہا کہ اسرائیلی ایجنٹوں کو مغربی سرحد سے بھاری اسلحہ کے ساتھ ایران میں داخل ہوتے ہوئے گرفتار کیا گيا ہے۔

ایرانی وزارت انٹیلی جنس کے انسداد جاسوسی کے ڈائریکٹر نے کہا کہ اسرائيل کی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ ایران میں بڑے پیمانے پر تخریبی کارروائی کرنا چاہتے تھے لیکن امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں نے انھیں بروقت گرفتار کرکے ان کے شوم منصوبے کو ناکام بنادیا اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد پر کاری ضرب لگایا۔

ایرانی وزارت انٹیلی جنس کے انسداد جاسوسی کے ڈائریکٹر نے ایران کے مغربی صوبوں کے عوام کی ہوشیاری پر شکریہ بھی ادا کیا۔

دوسری جانب ایران کے نئے صدر 5 اگست کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی جمعرات 5 اگست کو ایران کے مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

حلف برداری کی یہ سادہ مگر پروقار تقریب ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورای اسلامی میں منعقد ہو گی۔

واضح رہے کہ ایران میں 18 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ایران کے نو منتخب صدرآیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے کہا تھا کہ پڑوسی ممالک سے تعلقات کا فروغ تہران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں سر فہرست ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button