اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

سخت فول پروف سیکیورٹی میں سیکڑوں یہودی مسجد اقصیٰ میں داخل

شیعیت نیوز: گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں سیکڑوں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور مقدس مقام میں گھس کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق سوموارکے روز اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد قصیٰ میں گھس کر مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔

رپورٹ کے مطابق سوموار یہودی آباد کاروں،اسرائیلی طلبا اور انٹیلی جنس اہلکاروں سمیت درجنوں انتہا پسندوں نے  قبلہ اول میں گھس کراشتعال انگیز چکر لگائے۔

یہودی آباد کار مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہوئے۔ اس موقعے پر انتہا پسند یہودی شرپسندوں کو مزعومہ ہیکل سلیمانی کے بارے میں مذہبی بریفنگ بھی دی گئی۔

خیال رہے کہ جمعہ اور ہفتہ کے کے دن کے علاوہ ہفتے کے باقی ایام میں یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولتے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مسجد اقصیٰ کی حرمت کو پامال کرنے والے اشتعال انگیز اقدامات اور حرکات کرتے ہیں۔ یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول پر دھاووں کے لیے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے جب کہ فلسطینیوں کو قبلہ اول میں نماز کی ادائیگی سے روکنے کے لیے طاقت کے استعمال سمیت طرح طرح کے حربے استعمال کیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں حالیہ جنگ سب کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے، شاہ عبداللہ دوم

دوسری جانب اسرائیلی جیل میں پابند سلاسل اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سینیر رہنما الشیخ ابراہیم نواھضہ کو 8ماہ مسلسل قید کے بعد رہا کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ابراہیم النواھضہ کا تعلق غرب اردن کےشمالی شہر جنین سے ہے۔

اسرائیلی فوج نے ابراہیم النواھضہ کو 27 نومبر2020ء کو حماس اور جماعت کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران حراست میں لیا تھا۔

النواھضہ حماس کے دیرینہ رہنما اور جماعت کے بانی الشیخ احمد یاسین شہید کے ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ انہیں سنہ 2002 کے بعد متعدد بار حراست میں لیا گیا۔ سنہ 2007کو ان کے زیرانتظام چلنے والے تحفیظ القرآن مدرسے کو بھی بند کردیا گیا تھا۔

سابق اسیر کی حیثیت سے انہیں ماہانہ بنیاد پرملنے والا مشاہرہ بھی واپس لیے لیا گیا۔ فلسطینی اتھارٹی نے انہیں انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ماہانہ وظیفے سے محروم کیا۔

الشیخ ابراہیم نواھضہ غرب اردن میں حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کی تشکیل کے اہم کرداروں میں شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button