اہم ترین خبریںلبنان

عالمی تنظیموں کی ناک تلے لبنان و شام کی سرحدی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، حزب اللہ

شیعیت نیوز: لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے غاصب صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں کی جانب سے گذشتہ روز لبنان کی ہوائی حدود میں داخل ہو کر شامی سرزمین کو اپنے ہوائی حملوں کا نشانہ بنائے جانے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ ساتھ عالمی تنظیموں کو بھی اس جرم میں برابر کا شریک قرار دیا ہے۔

عرب چینل المنار کے مطابق حزب اللہ کی ’’جبل لبنان‘‘ اور شمالی علاقوں کی کمانڈ کی جانب سے لبنانی ہوائی حدود کی خلاف ورزی پر جاری ہونے والے تازہ بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے ایک مرتبہ پھر لبنانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہماری حدود سے شام پر حملہ کیا ہے جبکہ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی تنظیموں اور ملکوں کے حق حاکمیت و خودمختاری کے بلند و بانگ دعوے کرنے والے تمام فریقوں نے پراسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ کی رات کو وقوع پذیر ہونے والا یہ واقعہ، صیہونی دشمن کی جانب سے لبنانی و شامی حدود کی کھلی خلاف ورزی کا ایک منہ بولتا ثبوت ہے جبکہ اس دوران حزب اللہ کے 2 اکثریتی علاقوں لحفد اور المجدل کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا تاہم اللہ تعالی کے فضل و کرم سے وہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران ڈرون طیارے کے میدان میں خود کفیل ہوگیا ہے، امیر خواجہ فرد

دوسری جانب لبنان کے میڈیا ذرائع نے بیروت ایئرپورٹ سے ایک امریکی شہری اور صیہونی جاسوس کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے میڈیا ذرائع نے بیروت ایئرپورٹ سے اسرائیلی جاسوس کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔

لبنان کی 24 نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے سیکورٹی ادارے نے جمعے کے روز امین محمد بیضون کو گرفتار کر لیا۔ امین محمد بیضون لبنانی شہری ہے اور اسے اسرائیل کے لئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

سیکورٹی ادارے کے بیان میں آیا ہے کہ بیضون لبنانی نژاد امریکی شہری ہے اور وہ دہشت گردی اور اسرائیل کے لئے جاسوسی کے الزام میں مطلوب تھا۔

واضح رہے کہ لبنان کے سیکورٹی ادارے نے 12 جون 1998 کو اسرائیلی دشمن کے ساتھ رابطے کی وجہ سے اس کی غیر حاضری میں 10 سال کی سزا سنائی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button