مشرق وسطی

امریکی فوجی اور کرد ملیشیا کا آپریشن، مشرقی شام میں عام شہریوں کا جانی نقصان

شیعیت نیوز: شامی ذرائع کے مطابق امریکی فوج اور اس کی حمایت یافتہ کرد ملیشیا نے مشرقی شام کے صوبے دیرالزور کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن کیا ہے۔

روسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے شام کے صوبے دیرالزور کے کئی علاقوں میں کرد ملیشیا کے ساتھ مل کر فوجی کارروائیاں کی ہیں جن میں عام شہریوں کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے اور دسیوں دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مشرقی شام میں امریکی فوجی اڈوں پر ہونے والے راکٹ حملوں کے بعد امریکی فضائیہ کی مدد سے کچھ مسلح عناصر صوبے دیرالزور کے مشرقی اور مغربی علاقوں میں داخل ہو گئے۔

شام میں امریکہ کے فوجی اڈوں پر گذشتہ دو ہفتوں کے دوران کئی بار ڈرون اور راکٹ حملے ہوئے ہیں جس کے بعد امریکہ نے ان فوجی اڈوں کی سیکورٹی مزید بڑھانے کا اقدام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :جنوبی لبنان میں صیہونی جاسوس کی گرفتاری، اسرائیلی ڈرون تباہ

واضح رہے کہ مشرقی شام کے علاقوں کے عوام اپنی سرزمین پر امریکی فوج اور اس کی حمایت یافتہ کرد ملیشیا کے قبضے کے خلاف ہیں ۔

بتایا جاتا ہے کہ امریکہ ان علاقوں پر قبضہ جما کر اور طاقت کا استعمال کر کے شام کا تیل اور دیگر قدرتی ذخائر کی چوری کر رہا ہے۔

دوسری جانب الجزائر کے صدرعبدالمجید تبون نے فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے بیت المقدس کو مسلمانوں کا قبلہ اول ، تیسرا حرم اور الجزائر کا سیاسی قبلہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس کی آزادی تک ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔

الجزائر کے صدر نے کہا کہ فلسطینی حکومت کی تشکیل اور فلسطین سے اسرائیل کے غاصبانہ قبضہ کے خاتمہ تک الجزائر فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ الجزائر کے صدر نے کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ، تیسرا حرم اور الجزائر کا سیاسی قبلہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button