اہم ترین خبریںلبنان

جنوبی لبنان میں صیہونی جاسوس کی گرفتاری، اسرائیلی ڈرون تباہ

شیعیت نیوز: لبنان کے علاقے مغربی بقاع میں ایک صیہونی جاسوس پکڑا گیا۔ دوسری طرف لبنان کی سرزمین پر اسرائیلی فضائیہ کا ڈرون گر کر تباہ ہو گیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی داخلی سیکورٹی سے وابستہ حساس ادارے کے ایک اعلی افسر نے بتایا ہے کہ جنوبی لبنان کے علاقے مغربی بقاع میں صیہونی حکومت کے ایک صیہونی جاسوس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

لبنان کی سرکاری نیوز ایجنسی این این اے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لبنان کی داخلی سیکورٹی کے ادارے کے ڈائریکٹرجنرل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حساس ادارے کے اہلکاروں نے شخص کو جو تل ابیب کی خفیہ ایجنسی کے ساتھ رابطے میں تھا۔ بیان کے مطابق مذکورہ شخص 1990 میں لبنان میں پیدا ہوا تھا۔

اس سے قبل لبنانی ذرائع نے صیہونی حکومت کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں کیندا الخطیب نامی ایک شخص کی گرفتاری کی خبر دی تھی۔

کیندا الخطیب سوشل میڈیا پر سعد حریری کی جماعت ’’ تیار المستقبل‘‘ کی حمایت اور حزب اللہ کی مخالفت میں کافی فعال تھا۔

یہ بھی پڑھیں : بیت المقدس میں فلسطینی املاک چوری چھپے یہودیوں کو دیئے جانے کا انکشاف

دوسری جانب صیہونی حکومت نے لبنان کی سرزمین پر اپنے ایک ڈرون کے گر کر تباہ ہو جانے کا اعتراف کیا ہے۔

غزہ اور غرب اردن کے شمالی علاقے میں دو ڈرون طیاروں کے مار گرائے جانے کے صرف دو دن کے بعد ہی لبنان کی حدود میں ایک اور ڈرون کے طیارہ مار گرایا گيا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کے ایک ترجمان آویخای ادرعی نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ ڈرون اپنی معمول کی پرواز کے دوران لبنان کی حدود میں گرا ہے۔

آویخای ادرعی نے دعوی کیا کہ ڈرون تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا ہے اور اس سے کسی قسم کی اطلاعات حاصل نہیں کی جا سکتيں۔

صیہونی فوج کے ترجمان کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ذرائع ابلاغ نے بدھ کے روز رپورٹ دی تھی کہ فلسطینی جوانوں نے ’’اسکائی رائڈر‘‘ قسم کے ایک ڈرون کو غرب اردن کے شمالی علاقے میں مار گرایا ہے۔

اس خبر کے جاری ہونے کے بعد صیہونی حکومت نے تکنیکی خرابی کے سبب اپنے ایک ڈرون کے گرنے کی خبر دی تھی۔

فلسطینی ذرائع نے منگل کے روز بھی غزہ کے شمالی علاقے میں "اسکائی کلارک” قسم کے ایک ڈرون کا تباہ شدہ ڈھانچہ ملنے کی خبر دی تھی۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close