اہم ترین خبریںعراق

عراق: اسپتال کے کورونا وارڈ میں خوفناک آتشزدگی، 52 افراد جان بحق

شیعیت نیوز: عراق کے شہر ناصریہ میں پیر کی رات حضرت امام حسین علیہ السلام اسپتال کے کورونا وارڈ میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 52 افراد جان بحق ہو گئے۔ حکام کے مطابق 16 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ 22 زخمی ہیں جن میں سے دو افراد کی حالت نازک ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وارڈ میں مزید افراد کی موجودگی کی اطلاعات ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

عراق کے سرکاری خبررساں ادارے (آئی این اے) نے بتایا ہے کہ جنوبی صوبہ ذی قار کےدارالحکومت ناصریہ میں واقع امام حسین ٹیچنگ اسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لیے مختص تنہائی مرکز میں پڑے آکسیجن کے سلنڈروں سے آگ لگی ہے۔ اس آگ پر پر قابو پانے میں سول ڈیفنس فورسز کو کافی مشقت کرنی پڑی۔

حکام کا کہنا ہے آتشزدگی کے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل السومریہ ٹی وی نے خبر دی تھی کہ اسپتال کے آئسولیشن مرکز میں آگ لگنے سے درجنوں افراد جھلس گئے ہیں اور وہ اس مرکز میں پھنس کررہ گئے ہیں۔ واقعے کے فوری بعد عراقی حکام نے امدادی سرگرمیاں شروع کردی تھیں اور اسپتال میں لگی آگ پرقابو پانے کے لیے کوششیں جاری تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : شام، کنکو آئل فیلڈز میں واقع امریکی فوجی اڈے پر ایک مرتبہ پھر راکٹ حملہ

دوسری جانب امریکی فوجیوں نے عراق و شام کی سرحدوں پراپنے اقدامات اور نقل و حرکت بڑھا دی ہے۔

عراق کے ایک سیکورٹی ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ امریکی فوجی دستوں نے شام سے ملحق عراقی سرحد پر اپنی گشت بڑھا دی ہے اور اس کے ساتھ ہی امریکی ہیلی کاپٹر بھی ان علاقوں میں پرواز کررہے ہیں۔

عراقی ذریعے کے مطابق امریکی فوجی گاڑیوں نے فیشخابور گذرگاہ سے اس علاقے کے ایک سرحدی دیہات میں پہنچ کر گشتی و تفتیشی کارروائیاں انجام دی ہیں۔عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ تین روز پہلے سے شروع ہونے والے ان اقدامات کا سبب ابھی واضح نہیں ہے۔

امریکی فوجی عراقی حکومت اور عوام کی مرضی کی پرواہ کئے بغیر یہ اقدامات انجام دے رہے ہیں۔ عراقی عوام اور گروہ اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کا انخلا چاہتے ہیں اور اس ملک کی پارلیمنٹ بھی اس سلسلے میں ایک بل منظور کرچکی ہے۔ عراقی گروہوں نے اعلان کیا ہے کہ امریکی فوجیوں کے انخلاء سے متعلق حکومت کو دی جانے والی مہلت ختم ہو چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button