اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

کالعدم تحریک لبیک پاکستان کا مستقبل، وفاقی وصوبائی حکومتوں سے اہم فیصلہ کرلیا

اطلاعات ہیں کہ حکومت کی خصوصی کمیٹی نے بھی تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کی توثیق کر دی ہے

شیعیت نیوز: پاکستان کے چاروں صوبوں نےکالعدم تحریک لبیک پاکستان پر مکمل پابندی کی حمایت کر دی۔ وفاقی حکومت نے چاروں صوبائی حکومتوں کی مشاورت کے بعد تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کیلئے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے تمام صوبائی حکومتوں سے مشاورت کے بعد تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کیلئے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا میں بڑھتی آبادی سے بھی بڑا خطرہ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم ہے، علامہ ساجد نقوی

اطلاعات ہیں کہ حکومت کی خصوصی کمیٹی نے بھی تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کی توثیق کر دی ہے۔ اب ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دینے کیلئے خصوصی کمیٹی کی رپورٹ آئندہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں رکھی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button