اہم ترین خبریںپاکستان

پاکستانی زائرینِ نجف اشرف وکربلائے معلیٰ کے لئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی

فلائٹ آپریشن 16 جولائی 2021 سے شروع کیا جائے گا جس کے تحت "فلائی بغداد” پاکستان سے عراق ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرے گی۔

شیعیت نیوز: پاکستانی زائرین نجف وکربلا کے لئے بڑی خوشخبری ،عراقی ائیر لائن نے پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستانی میڈيا کے مطابق عراقی ائیر لائن "فلائی بغداد” کی جانب سے پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ائیرلائن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ "فلائی بغداد” عراق کے مقدس شہر نجف اشرف سے لاہور اور کراچی کے لیے پروازیں شروع کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ناراضگی قوم کیلئے غنیمت ہے، امریکہ خدا نہیں ہے، ایران سے سبق سیکھا جائے، آغا حامد موسوی

فلائٹ آپریشن 16 جولائی 2021 سے شروع کیا جائے گا جس کے تحت "فلائی بغداد” پاکستان سے عراق ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرے گی۔

پہلے مرحلے میں نجف اشرف سے کراچی فلائٹ آپریشن شروع کیا جائے گا جب کہ دوسرے مرحلے میں نجف اشرف سے لاہور کے لئے باقاعدہ پروازیں شروع ہوجائيں گی۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس سے شروع ہونے والی عالمی وباء کورونا کے سبب عراق سمیت دنیا بھرمیں مسافروں کی آمد ورفت شدید متاثر ہوئی ہے، عراق میں موجودہ مقامات مقدسہ پر جانے والے پاکستانی زائرین بھی اسی سبب مشکلات کا شکار نظر آتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button