اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

ایک ہفتے میں فلسطینیوں کی 748 مزاحمتی کارروائیاں ، 21 صیہونی زخمی

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی کے پہلے ہفتے کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس میں فلسطینیوں نے سیکڑوں مقامات پر قابض اسرائیلی فوج کے خلاف مزاحمتی کارروائیاں کیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ جون کے مہینے میں بھی فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیاں عروج پر رہیں جن میں 21 صیہونی زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کی طرف سے متنوع قسم کی مزاحمتی کارروائیوں کی تعداد 748  بتائی جاتی ہے۔

جنوبی نابلس میں بیتا کے مقام پر جبل صبیح پر یہودی آباد کاروں کے غاصبانہ قبضے کی کوشش کے دوران فلسطینی شہریوں نے بھرپور رد عمل کا مظاہرہ کیا۔نابلس میں رات کے وقت 26 مقامات پر یہودی آباد کاروں اور قابض ریاست کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : یورپی یونین کا اسرائیل سے فلسطینی آبادیوں پر مظالم بند کرنے کا مطالبہ

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کی طرف سے مزاحمتی کارروائیوں کے دوران 9 اہداف پر فائرنگ کی، چاقو کے تین حملے، گاڑیوں تلے روندنے کا ایک اور بم نصب کرنے کا ایک واقعہ ریکارڈ کیا گیا۔

فلسطینیوں کی طرف سے جوابی کارروائیوں میں گاڑیوں اور صیہونیوں کی 11 املاک کو نذرآتش کیا گیا جب کہ تین گاڑیوں کی توڑپھوڑ کی گئی۔

غرب اردن اور القدس میں فلسطینیوں کے 77 احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ سنگ باری کے 246 واقعات رپورٹ ہوئے، پٹرول بم پھینکنے کے13 واقعات کا اندراج کیا گیا۔

دوسری جانب درجنوں یہودی آباد کاروں نے کل منگل کے روز اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد قصیٰ میں گھس کر مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔

رپورٹ کے مطابق منگل کو44 یہودی آباد کاروں،اسرائیلی طلبا اور انٹیلی جنس اہلکاروں سمیت درجنوں انتہا پسندوں نے  قبلہ اول میں گھس کراشتعال انگیز چکر لگائے۔

یہودی آباد کار مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہوئے۔ اس موقعے پر انتہا پسند یہودی شرپسندوں کو مزعومہ ہیکل سلیمانی کے بارے میں مذہبی بریفنگ بھی دی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button