دنیا

یورپی یونین کا اسرائیل سے فلسطینی آبادیوں پر مظالم بند کرنے کا مطالبہ

شیعیت نیوز: یورپی یونین نے فلسطینی آبادیوں میں یہودی آباد کاری، یہودی بستیوں کی تعمیر، فلسطینیوں کی جبری ہجرت، ان کے مکانات کی مسماری اور املاک پر غاصبانہ قبضے جیسے اقدامات کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔

یورپی یونین کے صدر دفتر برسلز میں یونین کے فلسطین کے لیے خصوصی ایلچی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی شہریوں کو ان  کے گھروں سے جبری بے دخل کرنا، فلسطینیوں کی املاک پر طاقت کے ذریعے قبضہ کرنا، مقبوضہ عرب علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر اور یک طرفہ طور پرغاصبانہ اقدامات بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے غیرقانونی اقدامات سے نہ صرف ماحول میں کشیدگی بڑھ رہی ہے بلکہ اس سے تشدد اور انسانی مشکلات میں اور بھی اضافہ ہوگا۔

یورپی یونین کے مندوب کا کہنا تھا کہ رام اللہ اور القدس میں یونین کے ہائی کمشنرز کا اس بات پر اتفاق ہے کہ اسرائیلی ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف اقدامات غیرقانونی اور یک طرف ہیں جن کے نتیجے میں خطے میں تشدد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بنیامین نیتن یاہو اور ان کے اہل خانہ ذہنی بیمار ہیں، سابق وزیر اعظم اولمرٹ

انہوں نے اسرائیلی حکام پر زور دیا کہ وہ غیرقانونی اقدامات روکتے ہوئے فلسطینی آبادیوں میں تعمیرات کی فوری اجازت دے اور فلسطینی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کوآگے بڑھانے کا موقع فراہم کرے۔

دوسری جانب مسلح حملہ آوروں نے نائیجیریا کے شہر کدونا میں بیتھل باپٹسٹ اسکول سے بڑی تعداد میں بچوں کو اغوا کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسلح حملہ آوراسکول کی حفاظتی باڑیں توڑ کر اندر داخل ہوئے اور بچوں کواغواکرلیا۔

نائیجیرین پولیس کے مطابق مسلح حملہ آور اسکول کے سیکیورٹی گارڈز کو قابو میں لیکر بچوں کے ہاسٹل تک پہنچے اور ہاسٹل سے بچوں کو اغوا کرکے انہیں نا معلوم مقام پر لے گئے۔

بیتھل باپٹسٹ اسکول کے معلم’’ امانوئل پائول‘‘ کا کہنا ہے کہ صرف 25 بچے اغوا کاروں کی گرفت میں نہ آئے اور فرار کر گئے۔

نائجیریا میں یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ نائجیریا میں اسکول پر حملہ اور بچوں کا اغوا معمول کی بات بن چکی ہے اور دہشت گرد گروہ بوکوحرام نے کئی عرصہ قبل صوبہ کاتسینا میں 300 سے زائد طالبعلموں کو اغوا کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button