دنیا

افغان فوج کے ہاتھوں 244 طالبان دہشت گرد ہلاک

شیعیت نیوز: افغانستان کے متعدد شہروں میں فوج اور طالبان کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں دو سوچوالیس طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف صوبوں میں طالبان کے اڈوں کے خلاف انجام دیئے جانے والے فوجی آپریشن میں 244 طالبان دہشت گرد ہلاک اور ایک سو چالیس زخمی ہوگئے ہیں۔

بیان کے مطابق یہ فوجی آپریشن افغانستان کے لغمان، پکتیکا، قندھار، زابل ، بادغیس ، فراہ ، ہلمند، کاپیسا اور غوریان صوبوں میں انجام دیئے گئے ہیں۔

درایں اثنا طالبان کے سینئر کمانڈر ملا عبدالرؤف مخلص کو شہر ہرات میں ایک سیکورٹی آپریشن کے دوران ہلاک کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مجلس وحدت مسلمین نے 9 جولائی بروز جمعہ ملک گیر یوم عظمت اہل بیتؑ منانے کا اعلان کردیا

طالبان نے امریکی فوجیوں کے افغانستان سے نکلنے کا اعلان ہوتے ہی مذاکرات کی میز پر آنے کے بجائے افغانستان کے مختلف علاقوں میں اپنے حملے تیز کردیئے ہیں لیکن افغان فوج اور عوامی رضاکار فورس طالبان کا بھرپور مقابلہ کررہی ہے ۔

واضح رہے افغانستان میں ایک طرف قیام امن کی کوششیں جاری ہیں اور اس سلسلہ میں دوحہ میں بین الافغان مذاکرات ہورہے ہیں اور دوسری طرف طالبان اور افغان فوج کے درمیان جھڑپوں میں بہت تیزی آئی ہے اور یہ جھڑپیں ایسے وقت میں ہورہی ہیں جبکہ امریکہ اس ملک میں بیس سال کی غیر قانونی موجوگی اور قبضہ کے بعد غیر ذمہ دارانہ طور پر فوجی انخلا کر رہا ہے۔

نیز امریکی عہدہ داربار بار انتباہ دے رہے ہیں کہ اس ملک سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد یہاں خانہ جنگی شروع ہونے کے بہت زیادہ امکان پایا جاتا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ سب امریکی چال ہے جیسا کہ متعدد ماہرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button