اہم ترین خبریںعراق

عراق، بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارت خانے اور عین الاسد پر راکٹ حملے

شیعیت نیوز: عراقی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ بغداد کے گرین زون علاقے میں دھماکے کی آواز سنائی دی جس کے بعد امریکی سفارت خانے کے سائرن بجنے لگے۔

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عراقی ذرائع نے منگل کی رات بغداد کے گرین زون علاقے میں دھماکے کی آواز سننے کی خبر دی ہے۔

بعض عراقی ذرائع نے اس بارے میں رپورٹ دی ہے کہ امریکی سفارت خانے کے التوحید علاقے میں شدید حملےکے بعد سائرن بجنے لگے اور امریکہ کے فوجی ہیلی کاپٹروں نے سفارت خانے کے اوپر پروازیں کیں۔ ابھی تک اس حملے میں جانی نقصان کے حوالے سے کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

پیر کو بھی عراق کے صوبہ الانبار کے عین الاسد فوجی اڈے پر بھی 8 راکٹ فائر کئے گئے تھے۔ اس سے قبل صابرین نیوز نے دیرالزور میں امریکی اتحاد کے گیس کے ایک کارخانے میں دھماکوں کی خبر دی تھی۔

السومریہ نیو زایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی سکیورٹی ذرائع نے مغربی عراق میں واقع امریکی فوجی اڈے عین الاسد پر راکٹ حملے کی اطلاع دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی حمایت کی وجہ سے اسرائیل تمام وسائل سے فائدہ اٹھا رہا ہے، سید حسن نصر اللہ

درایں اثنا روس ٹوڈے کے رپورٹر نے بھی عین اسد اڈے جہاں امریکی فوج موجود ہے، اس پر راکٹ حملے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ عین الاسد اڈے پر متعدد راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے ، تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق ، وہاں پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ راکٹ صوبہ انبار کے ہیت کے علاقے سے فائر کیے گئے جبکہ کچھ عراقی ذرائع نے بتایا کہ حملہ کے بعد امریکی افواج نے حفاظتی اقدامات اٹھائے اور اپنی افواج کی نقل و حرکت روک دی، اسی دوران امریکی ڈرون اور ہیلی کاپٹر اڈے پراڑتے نظر آئےتاکہ امریکی افواج کو نقصان کی مقدار کے بارے میں آگاہی حاصل کی جاسکے۔

واضح رہے کہ عراقی پارلیمنٹ کی جانب سے اس ملک میں موجود تمام غیر ملکی افواج کے فوری طور پر انخلا پر مبنی بل پاس کیے جانے کے بعد عراق میں قابض امریکی فوج کے خلاف حملوں میں بہت تیزی آئی ہے تاہم پھر بھی امریکہ اس ملک کے جانے کا نام نہیں لے رہا ہے اور یہاں کے قدرتی وسائل کو لوٹ رہا ہے جس کو لے عراقی حکام اور عوام کے درمیان کافی غم وغصہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button