اہم ترین خبریںایران

ایرانی ڈرون شپ نے اسرائیلی حکومت پر وحشت طاری کردی

شیعیت نیوز: بارودی سرنگیں صاف کرنے والے ایرانی ڈرون شپ شاہین نے اسرائیلی حکومت پر وحشت طاری کردی ہے۔

اسرائیل ڈیفینس نامی ویب سائٹ کے مطابق ایران کا تیار کردہ جدیدترین ڈرون شپ انٹیلی جینس اور عسکری دونوں مقاصد کے لیے استعمال ہوگا اور اسرائیل کو پوری طرح ہوشیار رہنا چاہیے۔

صیہونی حکومت کی وزارت جنگ سے وابستہ اس ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ ایران نے حال ہی میں ایک جہاز کو سمندر میں اتارے جانے کی تقریب کے موقع پر بارودی سرنگیں صاف کرنے والے ڈرون شپ کی بھی رونمائی کی ہے جس پر میڈ ان ایران کندہ ہے۔

مذکورہ عسکری سائٹ کے مطابق زیرآب حرکت کرنے والا یہ خودکار ڈرون شپ اطالوی کمپنی کے تیار کردہ پلوٹو پلس کی مانند ہے اور سمندر کی سطح پر تیرتی ہوئی بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اسرائیلی ویب سائٹ نے ایرانی ماہرین کے تیار کردہ ڈرون شپ کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ڈرون شپ سمندر کی چارسو میٹر کی گہرائی میں مسلسل دو گھنٹے تک حرکت کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی حمایت کی وجہ سے اسرائیل تمام وسائل سے فائدہ اٹھا رہا ہے، سید حسن نصر اللہ

دوسری جانب ایران کی پولیس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے نہ فقط دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو تباہ کردیا گیا بلکہ کئی دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق اس بیان میں آیا ہے کہ دہشت گردوں نے ایران کے جنوبی علاقوں میں امن و امان میں خلل ڈالنے، عوام میں خوف و ہراس پھیلانے اور مسلح کارروائیاں کرنے والے دہشت گردوں کے ایک نیٹ ورک کا پتہ لگا کر اس کے اہم عناصر کو گرفتار اور اس نیٹ ورک کو تباہ کردیا ہے۔

پولیس کے بیان کے مطابق دہشت گردوں کے اس نیٹ ورک کا تعلق عالمی استکبار سے تھا اور اسے بیرون ملک سے ہدایات مل رہی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ اس کی تفصیلات جلد ہی سامنے لائی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button