سی پیک حاسدوں اور دشمنوں کی سازشوں کے نشانے پر ہے،عاصم سلیم باجوہ

05 جولائی, 2021 14:39

شیعیت نیوز: چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک حاسدوں اور دشمنوں کی سازشوںکے نشانے پر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے نیوز پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ 13 سال گوادر فری پورٹ پالیسی کا اجرا نہ ہوسکا، 2200 ایکڑ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ کر تاریخ رقم کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: 6جولائی 1980،شیعہ قوم نے یہ ثابت کیا کہ اگر وہ اپنے اصولی موقف پر ڈٹ جائیں تو دنیا کی کوئی طاقت انہیں ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹا سکتی، علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم خود سی پیک کی سرپرستی کر رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے گوادر میں فری زون فیز 2 کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ عاصم باجوہ نے کہا کہ پانچ فیکٹریوں، ایکسپو سینٹر اور ایگری کلچرل انڈسٹریل پارک کا افتتاح بھی کیا۔ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔

6:33 شام اپریل 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔