اہم ترین خبریںایران

ایرانی کورونا ویکسین کی بڑھتی مانگ، 12 ممالک خریدنے کے لیے تیار

شیعیت نیوز: ایرانی سائنسدانوں اور ماہرین نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے کئی طرح کے ایرانی کورونا ویکسین تیار کئے ہیں۔

ایرانی ماہرین کے ہاتھوں تیار کی جانے والی کورونا ویکسین کی کئی ملکوں کی طرف سے مانگ ہورہی ہے،اس وقت 12 ممالک ایرانی کورونا ویکسین خریدنا چاہتے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد رضا شانہ ساز نے کہا ہے کہ ایرانی کورونا ویکسین کے کامیاب تجربات کے پیش نظر اس وقت 12 ممالک ایرانی کورونا ویکسین خریدنا چاہتے ہیں۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ ملکی ضروریات پورا کرنے کے بعد ہی ایرانی کورونا ویکسین دیگر ممالک کو فروخت کی جائے گی اور اس سلسلے میں ہمیں بڑے پیمانے پرپیداواری مرحلے میں داخل ہونا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں : میں نے آپ کی زندگی کا مطالعہ کیا اور میں اس نتیجہ پر پہنچ گیا ہوں کہ آپ ایک ممتاز اور مایہ ناز عالم دین ہیں، عمران خان کی ایرانی صدر رئیسی سے گفتگو

ڈاکٹر محمد رضا شانہ ساز نے کہا کہ ویکسین کی تیاری ملک کے لئے اعزاز کی بات ہے اور ایران اب ویکسین تیار کرنے والے 6 ممالک کی صف میں شامل ہوگیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران میں گزشتہ 16 ماہ سے ایرانی ویکسین کی تیاری کا سلسلہ جاری ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی سائنسدانوں اور ماہرین نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے کئی طرح کے ویکسین تیار کئے ہیں جن میں سے کوو ایران، برکت ویکسین اور نورا ویکسین کی جانب اشارہ کیا جا سکتا ہے، ایران کے اس اقدام کو عالمی برادری نے بھی خوب سراہا ہے۔

واضح رہے کہ رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بھی کچھ ہی دن قبل اپنے ملک کی تیار کردہ ویکسین کی پہلی ڈوز لی ہے جس کے بعد اس ملک کی عوام میں ملکی سطح پر تیار کی جانے والی ویکسین کی مقبولیت میں کافی اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button