اہم ترین خبریںعراق

عراق میں داعش کا بجلی کی تنصیبات پر حملہ 7 افراد جاں بحق 11 زخمی

شیعیت نیوز: عراق میں داعش دہشت گرد ایک بار پھر سراٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ داعش دہشت گردوں نے بجلی کی تنصیبات پردہشت گردانہ حملے کئے ہیں۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی حکومت نے کہا ہے کہ داعش دہشت گردوں نے بجلی کی تنصیبات پر دہشت گردانہ کارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے۔

عراق کی حکومت کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں بجلی کی تنصیبات اور 61 مین لائنوں کو شدید نقصان پہنچا۔

دہشت گرد گروہ داعش نے جمعہ کو بھی حدیثہ ڈیم میں ماہی گیروں پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 4 ماہی گیر جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے تھے۔

عراق میں داعش دہشت گردوں نے ایک بار پھر سراٹھانے کی کوشش کی ہے اور وہ منظم ہو رہے ہیں جبکہ ان دہشت گرد عناصر کے خلاف عراق کی سکیورٹی فورسز بھی مختلف علاقوں میں کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ عراق میں دو ہزار سترہ میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اس ملک کے بعض علاقوں میں داعش سے وابستہ کچھ دہشت گرد عناصر روپوش ہیں جو موقع ملنے پر دہشت گردانہ حملے کر کے عراقی عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے داعش دہشت گرد گروہ کے ان باقی بچے عناصر کا صفایا کرنے کے لئے بھی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی مزاحمت امریکی فوجیوں کو ملک سے نکال باہر کرنے کی طاقت رکھتی ہے، النجباء عراق

دوسری جانب بغداد میں امریکی فوجی کانوائے پر ایک بار پھر حملہ ہوا ہے۔

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق آج صبح سویرے عراق کے علاقے سریع‌الشعلہ میں ایک امریکی فوجی کانوائے پر حملہ ہوا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ سڑک کے کنارے نصب ایک بم اس وقت زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جب ایک امریکی فوجی کانوائے وہاں سے گزر رہا تھا۔

کل بھی بغداد میں امریکی فوجی کانوائے پر حملہ ہوا تھا۔ ابھی تک اس واقعہ میں ہونے والے جانی نقصانات کی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے ۔

اس حملے کی ابھی تک ذمہ داری کسی بھی گروہ نے قبول نہیں کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button