اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شام میں دہشت گرد ٹولے ایک بار پھر کیمیائی حملے کے درپے

شیعیت نیوز: صلح و آشتی کے لئے شام میں سرگرم روسی مرکز کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ٹولے ایک بار پھر شام کے ادلب شہر میں کیمیائی حملے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق روسی مرکز برائے صلح و آشتی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر ’’امدادی تنظیم نما‘‘ وائٹ ہیلمٹس نامی دہشت گرد ٹولے کے ساتھ مل کر ادلب صوبے میں ایک کیمیائی حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ولدالزناملعون عبدالرحمان سلفی کی امام زمانہؑ کی والدہ و امام موسی کاظم ؑکی شان میں بدترین گستاخی، ملت جعفریہ سراپااحتجاج

روسی مرکز کا کہنا ہے کہ اس وقت شام میں سرگرم دہشت گرد ٹولے کیمیائی مادے کے حامل دس پیک ادلب منتقل کرنے کے درپے ہیں۔

اُدھر شام کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یہ اقدام امریکہ اور بعض دیگر مغربی ممالک کے اشاروں پر سر انجام دیا جا رہا ہے۔

دہشت گرد اب تک بارہا ادلب صوبے اور غوطہ شرقی جیسے متعدد علاقوں میں کیمیائی حملے کر کے اس کا الزام دمشق حکومت کے سر ڈالنے کی کوشش کر چکے ہیں تاکہ شام پر مغربی ممالک کے حملے کی زمین ہموار کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ایم ڈبلیوایم کے رکن اسمبلی علامہ شیخ اکبر رجائی کو پارلیمانی سیکریٹری برائے لوکل گورنمنٹ و رورل ڈیویلپمنٹ مقررکردیا

خیال رہے کہ امریکہ، فرانس اور برطانیہ نے دہشت گردوں کی کامیاب جد و جہد کے بعد چودہ اپریل کو بشار اسد حکومت پر کیمیائی حملے کا الزام عائد کرنے کے بعد شام پر فضائی حملہ کر دیا تھا جس میں سو سے زائد میزائل شام کے مختلف علاقوں پر فائر کئے تھے۔ یہ حملہ اُس وقت انجام پایا جب غوطہ شرقی کے علاقے کو شامی فوج نے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button