ایم کیوایم پاکستان کے وفد کی ایم ڈبلیوایم کراچی کے رہنماؤں سے ملاقات احتجاجی ریلی میں شرکت کی دعوت
شیعیت نیوز: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل مولانا محمد صادق جعفری سے ملاقات کی۔
صوبائی سیکریٹریٹ سولجر بازار کراچی ہونیوالی ملاقات کے دوران ایم کیو ایم رہنماؤں نے مجلس وحدت مسلمین کو 3 جولائی کو سوک سینٹر سے پریس کلب تک نکالی جانے والی احتجاجی ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔
یہ بھی پڑھیں: مرکزی ترجمان ایم ڈبلیوایم علامہ مقصود ڈومکی کی کوئٹہ میں ملک دشمنوں کےپاک فوج پر حملے کی پرزور مذمت
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد میں سابق صوبائی وزیر عبدالحسیب، رابطہ کمیٹی کے رکن عارف ایڈووکیٹ اور علماء کمیٹی کے سربراہ جاوید احمد شامل تھے جبکہ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم رہنما میر تقی ظفر، عسکری رضوی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔







