وادی اردن میں فلسطینی شہری کے چاقوحملے میں اسرائیلی خاتون فوجی اہلکار زخمی

02 جولائی, 2021 08:37

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ وادی اردن میں ایک فلسطینی شہری نے خاتون فوجی اہلکار پر چاقو سے حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ایک فلسطینی نے وادی اردن میں نیفو کیمپ کے قریب بس اسٹیشن پر چاقو سے حملہ کرکے ایک خاتون اہلکار کو زخمی کردیا اور اس کا اسلحہ چھین کر فرار ہوگیا۔

تاہم ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے اس واقعے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کرلیا جب کہ زخمی اہلکار کو ہیلی کاپٹر پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ پر قابض صیہونی حکومت کی تازہ وحشیانہ اور جنون آمیز حملے

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں دار صلاح کے مقام پر ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران بیت المقدس سے فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن محمد ابو طیر کو گرفتار کرنے کے بعد جیل میں ڈال دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق محمد ابو طیر کو اسرائیلی فوج نے اکتوبر 2010ء کو بیت المقدس سے محض اس لیے بے دخل کردیا تھا کہ وہ فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئےتھے۔ اس کے بعد انہیں کئی بار گرفتار اور رہا کیا گیا۔

چھ نومبر 2011ء کو انہیں گرفتار کیا گیا جب کہ دو جولائی 2013ء کو ایک بار پھر ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی۔ رہائی کے بعد انہیں جنوری 2016ء کو گرفتار کرکے سترہ ماہ تک قید کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : شہید قاسم سلیمانی کا قتل بین الاقوامی پہلوؤں کا حامل ایک سنگین جرم تھا، اسماعیل بقائی

دریں اثناء اسرائیل کی نام نہاد ’عوفر‘ عدالت نے زیر حراست 33 سالہ فلسطینی نایل سمیر الحلبی کو 58 ماہ قید اور 6 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سمیر الحلبی کو اسرائیلی فوج نے اکتوبر 2020ء کو شمالی بیت المقدس میں قلنیہ چیک پوسٹ سے گذرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔ گرفتاری کے بعد اسے بدنام زمانہ حراستی مرکز ’مسکوبیہ‘ منتقل کردیا گیا۔

اسے مسلسل 75 دن تک حراستی مرکز میں جسمانی اور نفسیاتی تشدد کا نشانہ  بنایا۔ نائل الحلبی کی یہ پہلی گرفتاری نہیں۔ اسے پہلی بار اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب وہ ابھی بچہ تھا۔

سنہ 2017ء کو اسے پہلی بار گرفتار کیا گیا۔ اس وقت اس کی عمر 17 سال تھی۔ گرفتاری کے بعد اسے 75 دن تک پابند سلاسل رکھا گیا جس کے بعد اسے ساڑھے چار سال قید کی سزا سنائی گئی۔

8:04 شام اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔