غزہ پر قابض صیہونی حکومت کی تازہ وحشیانہ اور جنون آمیز حملے

02 جولائی, 2021 08:03

شیعیت نیوز: غزہ پر قابض صیہونی حکومت نے تازہ وحشیانہ اور جنون آمیز حملوں میں فلسطینی استقامت کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

الجزیرہ کی آج کی رپورٹ کے مطابق قابض صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کے جنوبی علاقے میں فلسطینی استقامت کے ایک مرکز کو نشانہ بنایا۔

اس کے علاوہ اناتولی خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ غزہ کی پٹی پر حملہ ہوا ہے۔ ابھی تک اس کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

واضح رہے کہ قابض صیہونی حکومت کی غزہ پر گزشتہ ماہ 12 روزہ وحشیانہ حملوں میں ڈھائی سو سے زائد فلسطینی شہید اور کئی ہزار دیگر زخمی ہوئے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے جبکہ اسپتال، مساجد اور اسکول بھی صیہونی حملوں سے محفوظ نہیں رہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید قاسم سلیمانی کا قتل بین الاقوامی پہلوؤں کا حامل ایک سنگین جرم تھا، اسماعیل بقائی

دوسری جانب اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے آخر کار اس بات کا اعتراف کرلیا ہے کہ سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں گذشتہ کچھ عرصے سے عرب شہریوں کے خلاف ہونےو الے جرائم اوران کی نسل کشی میں اسرائیل کا خفیہ ادارہ  ’شاباک‘ ملوث ہے۔

عبرانی ٹی وی چینل 12 نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں عرب کمیونٹی کے خلاف ہونے والے ہونے والے جرائم کی کڑیاں داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے’شاباک‘ سے ملتی ہیں۔

عبرانی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں اسرائیلی پولیس کے ایک ذمہ دار ذریعے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی انسپکٹر جنرل پولیس یعقوب شبتائی کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں بتایا گیا کہ عرب شہریوں کے خلاف ہونے والے حملوں میں شاباک کے اہلکاروں کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان کے ہلمند علاقے میں دھماکہ، آٹھ فوجی جاں بحق

ذرائع نے بتایا کہ فلسطینی عرب شہریوں پر ہونے والے قاتلانہ حملوں اور دوسرے جرائم میں ملوث جن افراد کی نشاندہی کی گئی ہے انہیں داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے ’شاباک‘ کا تعاون حاصل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس صورت حال میں پولیس کے لیے مزید تحقیقات کرنا ممکن نہیں رہتیں اور پولیس کے ہاتھ بندھ جاتے ہیں کیونکہ پولیس شاباک کے ایجنٹوں کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا سکتی کیونکہ انہیں شاباک کی طرف سے مکمل تحفظ حاصل ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ فلسطین کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ عرب علاقوں میں آئے روز مقامی عرب شہریوں پر قاتلانہ حملوں کی خبریں آتی ہیں۔ ان حملوں میں دسیوں فلسطینیوں کو شہید اور اور سیکڑوں کو زخمی کیا جا چکا ہے۔ اسرائیلی پولیس ان جرائم کو روکنے میں بری طرح ناکام رہتی ہے۔

6:35 شام اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔