افغانستان کے ہلمند علاقے میں دھماکہ، آٹھ فوجی جاں بحق

02 جولائی, 2021 06:43

شیعیت نیوز: افغانستان کے صوبہ ہلمند میں ایک کار بم دھماکے میں آٹھ افغان فوجی مارے گئے ہیں۔ دوسری طرف گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں طالبان کے دو سو پچاس جنگجو ہلاک اور ایک سو چالیس زخمی ہو گئے ہیں۔

آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ ہلمند کی صوبائی کونسل کے ترجمان عمر زواک نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کو ضلع ناد علی کی تحصیل پل سیاہ کے پولیس اسٹیشن کے سامنے ایک کار بم دھماکہ ہوا جس میں آٹھ فوجی جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

طالبان نے ایک بیان جاری کرکے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ہلمند کا شمار جنوبی افغانستان کے بدامن صوبوں میں ہوتا ہے جس کے بعض اضلاع میں طالبان سرگرم ہیں اور افغان فوج پر مہلک حملے کرتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : محمد بن سلمان کا مخالفین کو راستے سے ہٹانے کا سلسلہ جاری، سابق ولی عہد کی حالت نازک

دوسری جانب افغانستان کی وزارت دفاع نے افغان فوجیوں کی متعدد کارروائیوں میں طالبان کے سیکڑوں افراد کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے آج اعلان کیا ہے کہ ننگرہار، پکتیکا، لوگر، غزنی، وردک، قندھار، بلخ، جوزجان، ہلمند، تخار، بدخشاں، قندوز، بغلان اور کاپیسا صوبوں میں فوج نے کاروائی کی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں طالبان کے دو سو پچاس جنگجو ہلاک اور ایک سو چالیس زخمی ہو گئے ہیں۔ البتہ طالبان نے حکومت کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔

درایں اثنا انس کے نام سے معروف طالبان کا سنیئر کمانڈرعزت اللہ صوبہ کاپیسا کے الہ سای ضلع میں افغان فوج کے ساتھ ہونے والی جنگ میں ہلاک ہو گیا ہے ۔

دوسری طرف صوبہ پکتیکا کے مقامی عہدیدار نے جمعرات کو بتایا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ضلع ارگون میں بم نصب کر کے ایک بڑے پل کو تباہ کر دیا ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کی رفت و آمد معطل ہو گئی ہے۔

12:51 شام اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔