اہم ترین خبریںپاکستان

نامور شیعہ عالم دین پاکستان سے واپس ایران جاتے ہوئے تفتان بارڈرسے جبری طورپرلاپتہ

وہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے بانی اراکین اور شوری عالی کے ممبر رہے ہیں۔ وہ سالہا سال امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مرکزی نظارت میں بھی رہے ہیں۔

شیعیت نیوز: پاکستان میں ریاستی اداروں کی جانب سے شیعیان حیدر کرارؑ کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک ختم نہ ہوسکا۔ پاکستان کے ایک جید عالم دین اور معروف علمی شخصیت علامہ سید مظہر حسین کاظمی کو ایران واپس جاتے ہوئے تفتان بارڈر پر قانون شکن اداروں کے اہلکاروں نے اغواء کرلیا ہے۔ جبری طور پر لاپتہ کرنے کے بعد سے تاحال ان کا کچھ علم نہیں کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شعبہ تعلیم و تربیت سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی معروف علمی ومذہبی شخصیت علامہ سید مظہر حسین کاظمی صاحب کو گذشتہ روزتافتان بارڈر سے خفیہ اداروں نے اٹھالیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:طاہر اشرفی نے ایم ڈبلیوایم کے قائدین کو متحدہ علماءبورڈ پنجاب میں شیعہ علماءکی یکساں تعداد کی بحالی کا عندیہ دےدیا

علامہ سید مظہر حسین کاظمی جامعہ بعثت کے بانی اور مہتمم رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں دسیوں تعلیمی اداروں کی بنیاد رکھی۔وہ کاروان امت جیسے مقدس مشن کے سربراہ ہیں۔

وہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے بانی اراکین اور شوری عالی کے ممبر رہے ہیں۔ وہ سالہا سال امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مرکزی نظارت میں بھی رہے ہیں۔ ان کے علمی اور مذھبی موضوعات پر خطابات ہزاروں بلکہ لاکھوں افراد کو راہ ولایت کے قریب لاچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایران سے امریکی پابندیاں اٹھائی جائیں، سیکریٹری جنرل انتونیو گوترش

واضح رہے کہ علامہ سید مظہر حسین کاظمی ان دنوں دینی علوم کے حصول و ترویج کے سلسلے میں ایران کے شہر قم میں مقیم ہیں چند روز قبل اپنے چھوٹے بھائی علامہ سید اظہر حسین کاظمی کے انتقال کے بعد پاکستان تشریف لائے تھے اور واپس ایران جاتے ہوئےراستے سے لاپتہ کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button