طاہر اشرفی نے ایم ڈبلیوایم کے قائدین کو متحدہ علماءبورڈ پنجاب میں شیعہ علماءکی یکساں تعداد کی بحالی کا عندیہ دےدیا
وفد میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی، رہنما ایم ڈبلیو ایم علامہ سید ہمدانی اور رہنما ایم ڈبلیو ایم علامہ امجد جعفری شامل تھے۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے علما کے وفد کی علامہ عبدالخالق اسدی کی قیادت میں چیئرمین متحدہ علماء بورڈ طاہر اشرفی سے ملاقات متحدہ علماء بورڈ میں شیعہ علما کی تعداد باقی مسالک کے برابر کرنے کا مطالبہ اور موجود پالیسی پرشدید تحفظات کااظہار کیا۔
چیئرمین متحدہ علماء بورڈ طاہر اشرفی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے تحفظات دور کرنے کی پوری کوشش کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارا دشمن ہمارے مقابلے میں متحد ہے، اگر ہم اب بھی یکجا نہ ہوئے تو مزید نقصان ہوگا، مولانا شہنشاہ حسین نقوی
چیئرمین متحدہ علماء بورڈ طاہر اشرفی نے اس موقع پر فوری طور پر سیکرٹری اوقاف کو خط لکھ دیا جس میں شیعہ علماء کی تعداد ماضی کے مطابق کرنے کا کہا گیا۔ وفد میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی، رہنما ایم ڈبلیو ایم علامہ سید ہمدانی اور رہنما ایم ڈبلیو ایم علامہ امجد جعفری شامل تھے۔