لبنان

لبنانی صدر مشل عون اور وزیراعظم کی حماس کے وفد سے ملاقاتیں

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں جماعت کے وفد نے لبنان کے صدر مشل عون اور وزیراعظم حسان دیاب سے الگ الگ ملاقات کی۔

ان ملاقاتوں میں حماس کی قیادت نے فلسطین کی تازین ترین صورت حال کے بارے میں لبنانی قیادت کو بریفنگ دی۔

اس موقعے پر لبنانی صدر مشل عون نے کہا کہ ان کا ملک قضیہ فلسطین کے منصفانہ حل کے حوالے سے دیرینہ مؤقف پرقائم رہنے کےعزم کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی سید حسن نصراللہ کے ساتھ ملاقات

انہوں نے کا کہا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کی حمایت اور فلسطینی تحریک مزاحمت کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔

لبنانی صدر مشل عون نے غزہ کی پٹی پرحالیہ معرکے کے دوران فلسطینی مزاحمت کی کامیابی حماس کی قیادت کو مبارک باد پیش کی۔

اس موقعے پرحماس کی قیادت نے لبنان کی جانب سے فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت کےدیرینہ مؤقف پربیروت کا خیرمقدم کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ہمارا دشمن ہمارے مقابلے میں متحد ہے، اگر ہم اب بھی یکجا نہ ہوئے تو مزید نقصان ہوگا، مولانا شہنشاہ حسین نقوی

حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ لبنانی حکومت کی طرف سے فلسطینیوں کے حوالے سے اختیار کردہ جرات مندانہ مؤقف قابل تحسین ہے اور حماس اس مؤقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

قبل ازیں حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی قیادت میں حماس کے وفد نے لبنانی وزیراعظم حسان دیاب سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

حماس کے وفد اور لبنانی وزیراعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات میں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال، غزہ کی تعمیر نو، غرب اردن میں یہودی آباد کاری اور مسجد اقصیٰ کی مسلسل بے حرمتی جیسے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button