عراق

ہمیں غیر ملکی فوجیوں کی ضرورت نہیں، قاسم الاعرجی

شیعیت نیوز: عراقی قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی نے زور دے کر کہا کہ ہمارےملک کو غیر ملکی فوجیوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق عراقی قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی نے کہا کہ عراق کو غیر ملکی جنگی قوتوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے شام عراق سرحد پر حشد الشعبی کے خلاف حالیہ امریکی جارحیت کا ذکر کیا۔

رپورٹ کے مطابق عراقی قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ عراق میں فوجی اور سکیورٹی فورسز کافی تعداد میں موجود ہیں، لہذا ظاہر سی بات ہے کہ اس صورتحال میں ہمیں غیر ملکی جنگی قوتوں کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حشد الشعبی ہمارے ملک کی اہم طاقت ہے، عراقی جمعیت علمائے اہلسنت

قاسم الاعرجی نے مزید کہاکہ عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کے آئندہ واشنگٹن کے دورے کے دوران عراقی سرزمین سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے وقت پر ایک معاہدہ طے پا ئے گا۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی عہدیداروں نے حشد الشعبی کے خلاف اپنی جارحیت کا جواز پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ کاروائی در حقیقت اپنا دفاع تھی! امریکی اقدام پر عراقیوں نے شدید رد عمل کیا۔

اس سلسلے میں مزاحمتی گروپوں نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس پر زور دیا گیاکہ ہم نے بار بار کہا ہے کہ عراق میں امریکی فوجی موجودگی عراقی آئین کے خلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں : داعش کا خطرہ عراق اور شام سے آگے بڑھ چکا ہے، جرمن وزیر خارجہ

بیان میں مزید کہا گیاکہ اب ہم عراقیوں کے خلاف امریکی دشمنی اور جارحیت کے مقابلہ میں خاموش نہیں رہیں گے،یہ ایک ایسا پیغام ہے جسے امریکیوں کو سمجھنا چاہئے۔

مزاحمتی تحریک نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ امریکی عراقی مزاحمت کے خلاف اپنے جرائم جاری رکھے ہوئے ہیں ، حشد الشعبی کے شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گااور امریکی دشمن انتقام کا تلخ ذائقہ چکھے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button