دنیا

انڈونیشیا اور آسٹریلیا میں کورونا کا قہر، تمام اسپتال مریضوں سے بھر گئے

شیعیت نیوز: انڈونیشیا میں کورونا وائرس کی تازہ لہر نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے جس کے باعث تمام اسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا میں کورونا وائرس کی تازہ لہر نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے جس کے باعث تمام اسپتال مریضوں سے بھر گئے اور صحت کا نظام مکمل طور پر فیل ہونے کے قریب پہنچ گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا میں صرف گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کے 20 لاکھ نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اسپتالوں میں کورونا وارڈز مکمل طور پر بھر گئے ہیں جب کہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث طبی عملہ کم پڑ گیا ہے۔

سب سے زیادہ خراب صورتحال جکارتہ میں ہے جہاں 75 فیصد بیڈز مکمل طور پر مریضوں سے بھر گئے ہیں اگر یہی صورتحال رہی تو آئندہ دو یا تین دن میں مریض اسپتال کی پارکنگ یا دروازے پر بستر خالی ہونے کا انتطار کرتے ہوئے زندگی کی جنگ لڑ رہے ہوں گے۔

انڈونیشیا میں بالغ افراد ہی نہیں بلکہ بچوں میں بھی کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، گزشتہ 6 ماہ کے دوران صرف ایک شہر میادان میں ایک ہزار 800 بچے متاثر ہوئے جن میں 14 ہلاک ہوگئے۔

انڈونیشیا میں کورونا وائرس کے دوران طبی عملے کے ایک ہزار ارکان لقمہ اجل بن گئے اور اب تک اس مہلک وائرس سے اس ملک میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 56 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پولینڈ میں ساڑھے تین سو نابالغ بچے پادری نما شیطانوں کے نشانے پر

دوسری جانب آسٹریلیا میں کورونا وائرس کی بھارتی قسم نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ آسٹریلوی وزیر اعظم نے کورونا وائرس کی نئی لہر سے نمٹے کی حکمت عملی مرتب کرنے کے لیے اعلی حکام کے ساتھ ہنگامی اجلاس منعقد کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سڈنی میں کورونا کے انتہائی تیزی سے پھیلنے والے ڈیلٹا ویئریئنٹ (کورونا کی بھارتی قسم) نے اپنے پنجے گاڑ دیے ہیں اور اب تک اس کے 128 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

سڈنی کےعلاوہ کوئنزلینڈ اورمغربی آسٹریلیا میں بھی ڈیلٹا ویریئنٹ کے کیسز ریکارڈ ہورہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی حکام نے اسے نازک صورتحال قرار دیتے ہوئے لاک ڈاؤن اور سرحدیں بند کرکے کیسز کی تعداد کو کم رکھنےکی کوشش کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس ہنگامی میٹنگ میں قرنطینہ کے نئے قواعد اور ویکسین نیشن کو ہر کسی کے لیے لازم قرار دینے جیسے اہم اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ اتنے مہینوں میں یہ پہلی بار ہے جب ملک کے مختلف حصوں سے ایک وقت میں کورونا کے اتنے کیسز سامنے آئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button