مقبوضہ فلسطین

فلسطینی اتھارٹی فتنہ انگیزی کر رہی ہے، حماس و جہاد اسلامی کا انتباہ

شیعیت نیوز: فلسطین کے استقامتی گروہوں جہاد اسلامی اور حماس نے فلسطینی اتھارٹی کے سیکورٹی اداروں پر فتنہ انگیزی کا الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ فلسطینی انتظامیہ فلسطینی قوم کی نمائندگی نہیں کرتی۔

جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ زیاد النخالہ نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی فتنہ انگیزی کے باعث، عوام کی نمائندہ نہیں رہی اور اسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

فلسطینی انتظامیہ کے سیکورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں انسانی حقوق اور جمہوریت کے لئے کام کرنے والے فلسطینی رہنما نزار خلیل محمد بنات کی شہادت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جہاد اسلامی کے سربراہ زیاد النخالہ نے کہا کہ ان کا قتل کم ترین انسانی اور اخلاقی قدروں کے منافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق، اربیل میں امریکہ کے نئے قونصل خانے کے پاس ڈرون حملہ

حماس کے رہنما حازم القاسم نے بھی فلسطینی اتھارٹی کے سیکورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں نزار بنات کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے، اسے مجرمانہ فعل قرار دیا ہے۔

حماس نے واضح کیا کہ انٹیلی جینس ایجنسیاں فلسطین کو کشیدگی اور جھڑپوں میں الجھانے کی کوشش کر رہی ہیں اور سادہ لباس والوں کے ہاتھوں مظاہرین کی سرکوبی اس کی واضح مثال ہے۔

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کےسینیر رُکن اور غزہ میں حماس کے سیاسی شعبےکے نائب صدر خلیل الحیہ نے نے کہا ہے کہ فلسطینی دانشور نزار بنات کا مجرمانہ قتل دراصل فلسطینی اتھارٹی کی کرپشن اور اسرائیل کے ساتھ اس کے سیکیورٹی تعاون کے خلاف بلند ہونے والی صدائے احتجاج کا قتل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت پر سائبر حملہ، لاکھوں صیہونی طلباء کی انفارمیشن چوری

خلیل الحیہ نے شہید نزار بنات کی روح کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ بنات فلسطینی قوم کے ایک بہادر ہیرو تھے۔ انہوں نے ہمیشہ فلسطینی اتھارٹی کی مالی اور انتظامی بد عنوانی کے خلاف آواز بلند کی۔ ان کا قتل دراصل کرپشن کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو دبانے کی ایک سوچی سمجھی کوشش ہے۔

حماس رہنما نے غرب اردن میں نزار بنات کی شہادت کے خلاف فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہروں کی بھی حمایت کی اور کہا کہ فلسطینی قوم نے نزار بنات کے قتل کے خلاف کھڑے ہوکر ثابت کیا ہے کہ فلسطینی قوم رام اللہ اتھارٹی کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف ہے۔

واضح رہے کہ سادہ لباس میں ملبوس، فلسطینی اتھارٹی کے پچیس اہلکاروں نے، جمعرات کی صبح سویرے، نزار بنات کے گھر پر حملہ کرکے انہیں شدید زد و کوب کیا اور گرفتاری بعد انہیں قتل کر ڈالا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button