عراق

عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی کی پریڈ

شیعیت نیوز: عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے پریڈ کر کے اپنے انسجام اور دفاعی طاقت کی ایک ادنیٰ سی مثال پیش کی۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کی مختلف النوع بیٹالیئنز نے پریڈ کر کے اپنے نظم و ضبط، فراخ دلی اور طاقت کا مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی، بعض وزرا، اعلیٰ فوجی کمانڈر اور شہدا کے اہل خانہ موجود بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : پاک فوج اور عوام کی سترہزار عظیم قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا، علامہ احمد اقبال رضوی

قابل ذکر ہے کہ حشد الشعبی رضاکار فورس مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے حکم سے صیہونی و تکفیری ٹولے داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے وجود میں آئی تھی جس میں بلا تفریق مذہب و مسلک مختلف ادیان و مذاہب اور سماجی طبقات سے تعلق رکھنے والے عراقی نوجوان سرگرم عمل ہیں۔

عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کو شکست سے دوچار کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے اور اس وقت بھی وہ عراقی فورسز کے شانہ بشانہ داعش کی باقیات کے خلاف جنگ میں پیش پیش ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دیوبند مدارس کے دوسفید ریش استادوں کی غیر اخلاقی حرکتوں پر مبنی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی

حشد الشعبی نے اپنی شب و روز کی جانفشانیوں سے ملک میں داعش کا قلع مع کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے جس کے باعث عراق کی یہ مزاحمتی و استقامتی فوسز امریکہ کے لئے خار چشم کی حیثیت رکھتی ہے اور امریکہ نے اس کو تحلیل اور ختم کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا تاہم وہ ناکام رہا۔

عراقی حکومت نے حشد الشعبی کے خلاف امریکی سازشوں کا جواب دیتے ہوئے اسے اپنی قومی فوج کا حصہ قرار دے دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button