مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوج کی غرب اردن اور القدس میں گھر گھر تلاشی مہم ، کئی فلسطینی گرفتار

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس میں گھر گھر تلاشی مہم کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ تلاشی کی کارروائیوں میں قابض صیہونی فوج نے گھروں میں گھس کر لوٹ مار اور توڑپھوڑ بھی کی۔

مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران کئی فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔ ان میں سابق اسیران، طلباء اور عام شہری شامل ہیں۔

غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں تلاشی کی مہم کے دوران قابض فوج نے گھروں پر چھاپے مارے۔ اس دوران مہند العیساوی، سفیان داؤد اور دیگر کو گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : داعش کی اسرائیل اور سعودی دوستی سامنے آ گئی، حماس کے خلاف دھمکی آمیز بیان جاری

قابض صیہونی فوج نے نابلس میں مرکزی سبزی منڈی کے قریب فلسطینی شہریوں پر تشدد کیا اور ان پر دھاتی گولیاں چلائیں۔

حوارہ کے مقام پر تلاشی کے دوران قابض اسرائیلی فوج نے احمد محمود غسان عودہ، زید فواد خضیر عودہ کو حراست میں لیا۔

جنوبی نابلس میں تلاشی کے دوران قابض اسرائیلی فوج نے احمد عمران کو بورین کے مقام سے گرفتار کیا۔

ادھر غرب اردن کے شمالی شہر سلفیت میں تلاشی مہم کے دوران قابض اسرائیلی فوج نے 26 سالہ خلیل عبدالکریم شقیر کو حراست میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی اتھارٹی کی پولیس کی حراست میں سرکردہ سماجی کارکن نزار بنات قتل

قلقیلیہ میں تلاشی مہم کے دوران قابض صیہونی فوج نے شادی بسام ابو شارب، فوزی عباس اور محمد امین شعث کو گرفتار کیا۔

بیت لحم میں تلاشی کے دوران سابق اسیر سعد عبداللہ نواورہ اور سابق اسیر احمد عطا تایہ کو گرفتار کرلیا۔

الخلیل شہر میں بھی گھر گھر تلاشی کے دوران اسبق اسیر خالد محمود علی صافی الصلیبی، 22 سالہ محسن محمد محسن زعاقیق اور 32 سالہ وحید زامل ابو ماریہ کو گرفتار کیا۔

اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں تلاشی کے دوران عیساویہ سے عبدالسلام جمال سلامہ زباطہ کو گرفتار کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button