اہم ترین خبریںپاکستان

مولانا فضل الرحمٰن کے بدکار ساتھی مفتی عزیز الرحمٰن کے جسمانی ریمانڈ میں 3روز کی توسیع

تفصیلات کے مطابق جامعہ منظور الاسلام لاہور کینٹ کے مدرس مفتی عزیزالرحمان کو آج دوبارہ کینٹ کچہری میں پیش کیا گیا۔

شیعیت نیوز: مدرسے میں طالب علم کے ساتھ جنسی زیادتی کے کیس میں گرفتار مولانا فضل الرحمٰن کے بدکار ساتھی مفتی عزیز الرحمٰن کے جسمانی ریمانڈ میں 3روز کی توسیع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ منظور الاسلام لاہور کینٹ کے مدرس مفتی عزیزالرحمان کو آج دوبارہ کینٹ کچہری میں پیش کیا گیا۔ شمالی چھاونی پولیس نے سخت سکیورٹی میں مفتی عزیز الرحمان کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک دشمن قوتوں کا حملہ ، سبی میں ناصرعباس سمیت 5ایف سی اہلکار شہید

پولیس نے ملزم کے مزید پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے جسمانی ریمانڈ کے حوالے پولیس کے استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے عدالت نے مفتی عزیز الرحمان اور ان کے تینوں بیٹوں کومزید تین روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

مفتی عزیز الرحمان کیخلاف مدرسے کے طالبعلم صابر شاہ کیساتھ بدفعلی کا الزام ہے۔ شمالی چھاونی پولیس نے ملزمان کیخلاف مدعی کیساتھ بدفعلی کرنے اور قتل کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button