اہم ترین خبریںایران

مغربی ایران میں دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام، 5 دہشت گرد ہلاک

شیعیت نیوز: مغربی ایران کے صوبہ کردستان کے شہر امفر میں اسلامی انقلاب کے مخالف اس گروہ کو تباہ کر دیا گیا جو انتخابات میں بد امنی پیدا کرنے کا منصوبہ رکھتا تھا۔

مغربی ایران کے صوبہ کردستان کے صوبائی مرکز نے بدھ کے روز بتایا کہ ملک کے شجاع سپاہیوں نے دو خصوصی آپریشن کرتے ہوئے اسلامی انقلاب کے مخالف دو گروہوں کو تباہ کر دیا۔

دہشت گرد گروہ کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

کردستان کے صوبائی مرکز کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ایران کے 13ویں صدارتی انتخابات سے کچھ دن پہلے ’’بانہ‘‘ نامی علاقے میں ان انقلاب مخالف افراد سے جھڑپ ہوئی جو انتخابات کے دوران تخریبی کارروائی کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

جھڑپ میں 3 انقلاب مخالفین زخمی ہوئے جن کے پاس سے بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوئے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ انقلاب مخالفین کو کسی بھی طرح کے غلط اقدام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران عالمی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے باہمی تعاون پر تیار ہے، جنرل مہدی ربانی

دوسری جانب ایران نے تیرہویں صدارتی انتخابات کے موقع پر برطانیہ کے پولنگ اسٹیشن کے لئے مناسب سکیورٹی انتظامات نہ کئے جانے پر لندن حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق لندن میں تعینات ایران کے چارج دی افیئرز سید مہدی حسینی متین نے برطانوی وزارت خارجہ کے نام ایک مراسلہ ارسال کر کے ایران کے حالیہ صدارتی انتخابات کے پولنگ اسٹیشنز کو مناسب سکیورٹی فراہم کرنے میں پولیس کی کوتاہی اور لاپرواہی پر اعتراض کیا ہے۔

ایران کے نمائندے نے برطانوی وزارت خارجہ سے مطالبہ کیا کہ وہ انتخابات کے روز رائے دہندگان کے ساتھ پارپیٹ اور بدسلوکی کرنے والوں کا پتہ لگا کر ان کے خلاف قانونی کاروائی کرے اور ساتھ ہی متاثرین اور ایران کے سفارتی مراکز کو پہونچنے والے نقصان کا تاوان ادا کرے۔

خیال رہے کہ اٹھارہ جون کو برطانیہ میں ایران کے صدارتی انتخابات کے لئے ہو رہی ووٹنگ کے دوران کچھ شر پسند اور انقلاب اسلامی مخالف عناصر نے بعض پولنگ مراکز کے باہر اکٹھا ہو کر ووٹ ڈالنے والوں کے ساتھ بدسلوکی اور حتیٰ پارپیٹ کی اور ایران کے سفارتی مراکز کو نقصان پہونچایا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button