اہم ترین خبریںیمن

کیا ہمارے بچوں کا کوئی قاتل نہیں؟ یمنی مصنف امین الحمیری کا اقوام متحدہ سے سوال

شیعیت نیوز: یمنی سیاسی جماعت ’’السلم و التنمیہ‘‘ کے سیکرٹری جنرل اور معروف مصنف و عرب تجزیہ نگار محمد امین الحمیری نے یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے نام کو ’’بچوں کے حقوق پائمال کرنے والے فریقوں‘‘ کی فہرست میں شامل کرنے پر مبنی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گیوٹرس کے ارادے پر شدید تنقید کرتے ہوئے اپنے تازہ ترین مقالے میں لکھا ہے کہ یمن کے خلاف معاندانہ جنگ اور اس کے سخت ترین سرحدی محاصرے سمیت پورے ملک پر مسلط کردہ سعودی جنگ کے دوران گذشتہ تمام سالوں کے دوران انجام پانے والے بھیانک سعودی جرائم نے اقوام متحدہ کو پہلے ہی بری طرح رسوا کر رکھا ہے۔

محمد امین الحمیری کے قلم سے ’’اقوام متحدہ کی قلعی کھل گئی.. ہمارے بچوں کا کوئی قاتل نہیں!‘‘ کے عنوان سے نشر ہونے والے تازہ مقالے میں جارح سعودی شاہی حکومت کی جانب سے یمنی بچوں کے قتل عام پر انٹونیو گیوٹرس کی چشم پوشی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس کی وجہ دریافت کی گئی اور لکھا گیا ہے کہ اقوام متحدہ نے خود کو ایک غیر جانبدار اور شش و پنج میں مبتلا ثالث ظاہر کرنے کی ازحد کوشش کر لی ہے تاہم بالآخر اس کے آقاؤں کی جانب سے اس کی غیر جانبداری کی قلعی کھول دی گئی جس کے بعد اب یہ حقیقت بھی پوری طرح عیاں ہو چکی ہے کہ اقوام متحدہ ’’بڑی طاقتوں‘‘ کا صرف ایک آلۂ کار ہے!

یہ بھی پڑھیں : یمن: عدن میں متحدہ عرب امارات سے وابستہ ملیشیا میں خونریز جھڑپیں

معروف یمنی تجزیہ نگار نے تاکید کی کہ بجائے اس کے کہ مجرموں کو ’’جنگی جرائم کی بلیک لسٹ‘‘ میں شامل کیا جائے، اس عالمی تنظیم کی جانب سے جارحیت کے شکار ایک ایسے فریق کا نام اس فہرست میں شامل کیا جا رہا ہے جسے ہر قسم کے قوانین اور بین الاقوامی آداب و رسوم کے مطابق اپنے دفاع کا مکمل حاصل ہے!

یمنی مصنف نے اپنے مقالے میں تاکید کی کہ ان تمام گھناؤنی کوششوں کے باوجود کوئی ڈر نہیں کیونکہ اقوام متحدہ کا یہ مذموم اقدام؛ یمن کی جانب سے اپنے حق کے حصول کے لئے اٹھائے جانے والے درست اقدامات، جنہیں جارحیت کی ابتداء میں ہی اختیار کر لیا گیا تھا، کو مزید مستحکم بنائے گا جبکہ اس بات کا بھی سب کو ہخوبی علم ہے کہ اللہ تعالی نے یمن کو تمام چیلنجوں اور حوادث میں بہترین نصرت عطا فرمائی ہے!

محمد امین الحمیری نے اپنے مقالے کے آخر میں لکھا کہ ایسے استکبار کے مقابلے میں ہم یمنی عوام، آزادی، حاکمیت اور خودمختاری پر مبنی اپنی ملکی امنگوں کے حصول کے رستے میں دنیا بھر کے آزاد انسانوں؛ جن میں بیرونی قبضے کے خلاف برسرپیکار انصاراللہ یمن سرفہرست ہے، کے شانہ بشانہ بھرپور قیام پر ایک مرتبہ پھر تاکید کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button