اہم ترین خبریںیمن

مکہ معظمہ کو آل سعودسے سب سے زیادہ خطرہ ہے، محمد علی الحوثی

شیعیت نیوز: یمنی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے سعودی عرب پر یمن کے حملوں کے بارے میں سعودی حکام کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مکہ معظمہ کے خلاف سعودی عرب کے اقدامات میزائل حملوں سے زیادہ خطرناک ہیں۔

المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی سپریم انقلابی کمیٹی کے چیئرمین محمد علی الحوثی نے سعودی عرب کے ذریعہ مسلمانوں کو حج کا فریضہ ادا کرنے سے روکنے کے بارے میں ٹویٹ کیا۔

رپورٹ کے مطابق یمنی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ نےنے ٹویٹ میں کہا کہ سعودی عرب کے ذریعہ حج کی ادائیگی سے مسلمانوں کو روکنے کے ساتھ ساتھ عازمین کی تعداد کو کم کرنے کا خطرہ میزائلوں حملوں سے زیادہ ہے۔

الحوثی نے بھی مکہ کے جنوبی حصے میں میزائل حملے کے بارے میں یمن کے خلاف سعودی الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ جو بات واضح طور پر نظر آتی ہے وہ یہ ہے کہ مکہ معظمہ کے خلاف سعودی اقدامات کو میزائلوں سے زیادہ خطرناک سمجھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : محاصرے کے ہوتے ہوئے جنگ بندی معنیٰ نہیں رکھتی، یمنی وزیر خارجہ

انہوں نے کہا کہ سعودی حکام یمنی عوام کو مارنا ضروری سمجھتے ہیں، لہذا یہ حیرت کی بات نہیں ہے کہ وہ ہم پر الزامات کی بوچھار کریں، یہ سب سے چھوٹا کام ہے جو وہ کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب یمن کے بچوں نے کل منگل کے روز سعودی اتحاد کی جارحیت پر اقوام متحدہ کی ڈرامائی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے دارالحکومت صنعا میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے بچوں نے ہونے والے اس مظاہرے میں جن کے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور سعودی اتحاد کی جارحیت میں شہید اور زخمی ہونے والے یمنی بچوں کی تصاویر تھیں کہا کہ اقوام متحدہ نے سعودی ریال کی وجہ سے یمنی بچوں کے حقوق کی واضح خلاف ورزیوں پر اپنی آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔

یمن کے بچوں نے اسی طرح اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوتریش کی جانب سے سعودی اتحاد کو بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے بلیک لسٹ سے نکالے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کے بچوں پر ڈھائے جانے والے تمام مظالم میں اقوام متحدہ برابر کا شریک ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button