دیوبندی مفتی عزیزالرحمٰن اور بدفعلی کا نشانہ بننےوالے طالب علم کا طبی معائنہ مکمل

23 جون, 2021 10:31

شیعیت نیوز: دیوبند مدرسے میں زیادتی کا نشانہ بننے والے طالبعلم صابر شاہ اور ملزم مفتی عزیزالرحمان کا طبی معائنہ کروا لیا گیا۔ ملزم اور متاثرہ طالبعلم کا طبی معائنہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے کروایا گیا ہے، جس کی رپورٹ چند دن بعد پولیس کو موصول ہوگی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا ڈی این اے بھی پی ایف ایس اے کے ڈیٹا بینک میں ڈال دیا گیا ہے، ملزم اور طالبعلم کے میڈیکل کا حکم عدالت کی جانب سے دیا گیا تھا۔ ملزم عزیزالرحمان اس وقت 4 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے جسے جمعرات کو عدالت میں دوبارہ پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کا امریکہ کو فوجی اڈے نہ دینے کا اعلان پاکستان کی داخلی خودمختاری پر اہم پیش رفت ہےجسکی ماضی میں مثال نہیں ملتی، علامہ راجہ ناصرعباس

خیال رہے کہ ملزم مفتی عزیزالرحمان پر طالبعلم سے زیادتی کا الزام ہے، مفتی عزیزالرحمان کی طالبعلم سے زیادتی کی ویڈیو منظرعام پر آئی تھی، ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد صدر پولیس نے مفتی عزیز الرحمان کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

طالبعلم سے زیادتی کے واقعہ کے بعد مولانا فضل الرحمٰن کے قریبی ساتھی مفتی عزیزالرحمان کو مدرسے سے نکال دیا گیا تھا جبکہ ویڈیو سکینڈل منظرعام پر آنے کے بعد جمعیت علما اسلام نے بھی مفتی عزیز کی رکنیت معطل کر دی تھی۔

4:49 شام اپریل 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔