دین کے ٹھیکدار مفتیوں کی بدکاریوں کا سلسلہ نہ رک سکا،مفتی عبد القوی کی بھی انتہائی شرمناک اور نازیبا ویڈیو منظر عام پر آگئی

22 جون, 2021 13:26

شیعیت نیوز: خدا اوردینِ اسلام کے نام لیوا ٹھیکیدار مفتیوں کی بدکاریوں کا سلسلہ نہ رک سکا، لاہور کے مفتی عزیز الرحمن کے بعد مفتی عبدالقوی کی بھی ایک انتہائی شرمناک اور نازیبا ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

وطن عزیز پاکستان میں مفتیوں کی جانب سے اسلام کے نام پر فحاشی اور بدفعلی کے ارتکاب کا سلسلہ جاری ہے، حال ہی میں مفتی عزیز کی مدرسہ طالب علم سے جنسی بدفعلی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گزشتہ روز مفتی عبدالقوی کی شرمناک ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔

ویڈیو میں ہونے والے شرمناک مناظر ناقابل بیان ہیں تاہم مفتی عبدالقوی کی نازیبا حرکات کی یہ پہلی ویڈیو نہیں ہے۔اس سے قبل مفتی عبدالقوی کو ان کی نازیبا حرکات کی وجہ سے رویت ہلال کمیٹی سے نکالا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کون کون طالبعلم دیوبندمفتی عزیز الرحمٰن کی بدفعلی کا نشانہ بنا پولیس نے متاثرین سے مدد مانگ لی

حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان مفتیوں کے بارے میں کوئی خاطر خواہ اقدام اٹھاتے نظر نہیں آرہے لیکن اگر ان بے ضمیروں کو لگام نہیں ڈالی گئی تو پاکستانی عوام ان شیطانوں کی وجہ سے اسلام اور علماء کرام سے بھی دور ہوجائے گی۔

یہ بدکار مولوی اور مفتی نہ فقط دین اسلام کی بدنامی بلکہ ملک وقوم کیلئے بھی ذلت ورسوائی کا سبب بن رہے ہیں، پاکستان کے 22 کروڑ غیرت مند عوام حکومت اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے بدکار مولویوں اور مفتیوں کو نشان عبرت بنایا جائے ۔

5:45 صبح اپریل 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔