مقبوضہ فلسطین

بیتا قصبے میں فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کا وحشیانہ تشدد، 20 شہری زخمی

شیعیت نیوز: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کےشمالی شہر نابلس میں بیتا قصبے کے مقام پر اسرائیلی ریاست کےغاصبانہ قبضے کے خلاف احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر قابض فوج نے طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں 20 فلسطینی شہری ز خمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہلال احمر فلسطین کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے امدادی کارکنوں نے بیتا قصبے کے جبل صبیح کے مقام پر اسرائیلی فوج کے تشدد سے زخمی ہونے والے 21 فلسطینیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی۔ ان میں سے 12 زہریلی آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہوئے تھے جب کہ بعض شہری دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔

ہلال احمر فلسطین کے مطابق زخمی ہونے والے بعض شہریوں کی ہڈیاں توڑ دی گئی ہیں۔ آٹھ فلسطینی بھگدڑ کے دوران زخمی ہوئے جب کہ ایک شہری گیس کا گولہ لگنے سے زخمی ہوا۔ زخمی ہونےوالے چار فلسطینیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ادھر اسرائیلی فوج نے ایک مقامی فلسطینی شہری 27 سالہ عمار یوسف حمائل کو اس کے گھر سے اٹھا لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شمشیر القدس معرکے نے اسرائیل کے خلاف جدوجہد کی نئی مساوات رقم کر دی، یحیی السنوار

دوسری جانب صیہونی ریاست کے ظلم وجبر کے نتیجے میں ایک اور فلسطینی خاندان اپنا مکان خود مسمار کرنے پرمجبور ہوگیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی بلدیہ نے مصعب سامی جعابیص کو نوٹس جاری کیا کہ وہ جبل المکبر کی الصلعہ کالونی میں واقع مکان کو خود مسمار کرے کیونکہ اس نے یہ مکان مبینہ طورپر صہیونی ریاست کی اجازت کے بغیر تعمیر کیا ہے۔

قابض انتظامیہ نے جعابیص کوحکم دیا کہ وہ فی الفور اپنا مکان مسمار کرے ورنہ اسے مکان کی مسماری کے بدلے میں اسرائیلی حکام کو بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی۔

خیال رہے کہ فلسطینی شہریوں سے ان کے گھروں کی انہی کے ہاتھوں مسماری کا یہ پہلا کیس نہیں۔ قابض صیہونی ریاست فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کو ایک ریاستی پالیسی کے طورپر اپنائے ہوئے ہے۔

انسانی حقوق کے اداروں کے مطابق فلسطینیوں سے زبردستی گھروں کی مسماری ایک جنگی حربہ ہے جسے پوری قوت کے ساتھ استعمال کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button