شیعیت نیوز کی خبر پر ایکشن، صحابہ کرام کی توہین کرنے والا مفتی اسماعیل طورو گرفتار

22 جون, 2021 10:32

شیعیت نیوز: شیعیت نیوز کی خبر پر ایکشن ، طالب علم سے جنسی زیادتی کے مرتکب جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما مفتی عزیز الرحمٰن کے گناہ کی حمایت میں صحابہ کرام کے خلاف توہین آمیز کلمات ادا کرنے والے مفتی اسماعیل طورو کو راولپنڈی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے شاگرد کیساتھ زیادتی کرنیوالے جامعہ منظور الاسلام کے مفتی عزیز الرحمان کے دفاع میں گستاخانہ کلمات ادا کرنیوالے مفتی اسماعیل طورو کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان راولپںڈی پولیس کے مطابق تھانہ رتہ امرال میں محمد اسماعیل طورو کیخلاف دفعہ 298 اے کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کو آئندہ عدالت میں پیش کرکے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور بچہ دیوبندی مسجد کے پیش امام کی درندگی کی بھینٹ چڑھ گیا،والدین کا دینی مدارس پر سے اعتماد اٹھنے لگا

خیال رہے کہ مفتی اسماعیل طورو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ شاگرد کیساتھ زیادتی کرنیوالے مفتی عزیز الرحمان کے جرم کا دفاع کرتے ہوئے اتنے آگے چلے گئے تھے کہ ساری حدیں ہی پار کر دی تھیں۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ صحابہ کے دور میں بھی ایسا ہوتا رہا ہے، اب ہوگیا تو کون سی قیامت آگئی۔ ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی، جس کے بعدشیعیت نیوز نے فوری طور پر اس گستاخانہ حرکت کے خلاف آواز اٹھائی اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کیخلاف ایکشن کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

10:56 صبح اپریل 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔