اہم ترین خبریںیمن

یمن کے صوبے مآرب اور صرواح پر جارح سعودی اتحاد کے حملے

شیعیت نیوز: جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے مآرب اور صرواح میں ایک بار پھر رہائشی علاقوں کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبے مآرب میں صرواح ، رغوان اور مدغل نامی علاقوں کو 5 بار اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ صوبہ صعدہ کے کتاف اور صوبہ حجہ کے شہر حرض کو بھی کئی بار حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

ابھی تک ممکنہ نقصانات کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔

یاد رہے کہ صوبے مآرب کا شہر انتہائی اسٹریٹجک اہمیت کا حامل شہر ہے جس کی آزادی کیلئے یمن کی قومی حکومت نے کچھ ماہ سے فوجی آپریشن شروع کر رکھا ہے۔

مآرب، یمن میں سعودی نواز تکفیری دہشت گردوں کا آخری ٹھکانہ تصور کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 11ذی القعد،یوم ولادت باسعادت آٹھویں تاجدار امامت ، حضرت علی ابن موسیٰ الرضا :

دوسری جانب یمنی وزارت تیل کے ترجمان عصام المتوکل نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی فوجی اتحاد نے بڑی مقدار میں ایندھن کے حامل ایک اور یمنی بحری بیڑے کو ضبط کر لیا ہے۔

عرب چینل المسیرہ کے مطابق عصام المتوکل نے کہا کہ ضبط کئے گئے یمنی بحری بیڑے میں یمنی شہریوں کےروزانہ استعمال کا 23 ہزار 66 ٹن ڈیزل موجود ہے جبکہ اس بحری بیڑے کے ضبط کئے جانے سے جارح سعودی فوجی اتحاد کے ہاتھوں حال ہی میں ضبط کئے گئے تیل و خوراک سے بھرے یمنی بحری بیڑوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 6 برس سے یمن پر سعودی عرب کی جاری وحشیانہ جارحیت میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں عام شہری بے گھر ہوئے ہیں اور یمن کی 80 فیصد بنیادی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔

اس جارحیت کے باوجود سعودی اتحاد اب تک یمن میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button