اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

مسجد الاقصیٰ پر شدت پسند صیہونیوں کا حملے، کم از کم پچاس افراد زخمی

شیعیت نیوز: خود ساختہ اسرائیلی ریاست کی نئی حکومت نے اپنے پیش روؤں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے شدت پسند صیہونیوں نے مسجد الاقصیٰ، مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں اشتعال انگیز کارروائیوں کا سلسلہ شروع کردیا۔

اطلاعات کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے جمعہ کے روز مسجد الاقصیٰ پر دھاوا بول کر مظاہرین پر گولیاں چلائیں اور شیلنگ کی، جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے، جب کہ کئی کو حراست میں بھی لیا گیا۔

بیت المقدس میں شدت پسند صیہونیوں نے اپنی ایک نسل سرپرستانہ ریلی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان اقدس میں جسارت کی کوشش کی جس پر فلسطینی مشتعل ہوگئے اور انہوں نے نماز جمعہ کے بعدمسجد الاقصیٰ کے اندر اور باہر احتجاج کیا۔

خودساختہ اسرائیلی ریاست سے وابستہ باوردی دہشت گردوں کی فائرنگ اور شیلنگ کے نتیجے میں پچاس کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مڈل ایسٹ آئی کے مطابق زخمیوں میں 2 خواتین صحافی بھی شامل ہیں۔ صحافی لطیفہ عبد الطیف کے پیرمیں گولی لگی، جب کہ ایک اور خاتون صحافی سندس ایویس بھی زخمی ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی پولیس نے اللد شہر کےممتاز فلسطینی عالم دین الشیخ یوسف الباز کو گرفتار کرلیا

دوسری جانب اسرائیلی ڈرون غزہ کے مغربی کنارے پر جاسوسی کررہاتھا اس دوران مزاحمت کاروں نے فائرنگ کرکے ڈرون کو گراکر اسکےملبے کو اپنے قبضے میں لے لیا۔

صیہونی فوج کی جانب سے غزہ میں مطلوبہ معلومات کے حصول کیلئے جاسوسی کا نیٹ ورک پھیلایا جارہا ہے اسی سلسلے میں جاسوس ڈرون غزہ میں بھیجا گیا تھا جس کو مزاحمت کاروں نے فائرنگ کرکے گرا دیا اور اسکا ملبہ اپنے قبضے میں لے لیا۔

فلسطین کی اسلامی استقامتی کمیٹیوں کے انفارمیشن شعبے کے سربراہ محمد البریم نے کہا ہے کہ ہم طاقت کے توازن کو تبدیل نہیں ہونے دیں اور صیہونی حکومت کوغزہ پٹی پر حملے کا انجام بھگتنا پڑے گا فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے ڈرون طیاروں نے غزہ پٹی کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے ۔

صیہونی حکومت کے ڈرون طیاروں نے مشرقی بیت لاہیا میں استقامتی فورس کے ایک اڈے پر حملہ کیا ہے۔محمد البریم نے زور دے کر کہا کہ مشترکہ آپریشنل کمان ہمیشہ ہی جلسے کرتی ہے تاکہ جنگی حالات کا جائزہ لے سکے اور ہم صیہونی دشمن کو ہرگز اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ملت فلسطین کے خلاف جرائم اور جارحیتوں کا سلسلہ جاری رکھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button